امریکہ کا ایران پردباؤ، عالمی امن کیلئے چیلنج

| وقتِ اشاعت :  


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو مذاکرات کی دعوت دے دی تاہم ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ایران کیخلاف فوجی کاروائی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔واشنگٹن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اگر ایرانی قیادت چاہے تو وہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کی قیادت میرے ساتھ نیوکلئیر پروگرام ترک کرنے پر مذاکرات کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے فوجی تصادم نہیں ہو گا۔



آئی ایم ایف سے مذاکرات،اضافی ٹیکسزلگائے جانے کاامکان

| وقتِ اشاعت :  


حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی شرط مان لی ہے جس کے تحت آئندہ تین سالوں میں 340 ارب روپے کا اضافی بوجھ عوام پر ڈالا جائے گا۔ حکومت نے اس بات پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے کہ نیپرا بجلی کی قیمتوں کے تعین میں خومختار ہوگا۔اوگرا کو گیس کے نرخ طے کرنے کی خودمختاری دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔آئی ایم ایف کی شرط مانتے ہوئے حکومت نے چھوٹے صارفین کے علاوہ سب کیلئے سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



چینی باشندوں کے ویزوں کی جانچ پڑتال کی جائے

| وقتِ اشاعت :  


ملک میں پہلے بیرون ملک انسانی اسمگلنگ کے رپورٹ زیادہ سامنے آیا کرتے تھے جن کا مقصد بیرون ملک جاکر مزدوری کرکے اپنی مالی حالت بہتر کرنا تھا۔ اس کام کیلئے بہت بڑا نیٹ ورک ملک کے اندر کام کرتا ہے جو شہریوں سے روپے لیکر انہیں ایران کے راستے غیر قانونی طریقے سے ترکی پھر اس کے بعد یورپ میں بھیجتے ہیں، ترکی کے سمندر میں سینکڑوں پاکستانی لقمہ اجل بن گئے تھے جبکہ بعض راستوں میں ہی دم توڑگئے۔



معیاری تعلیم فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے

| وقتِ اشاعت :  


یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ ملک میں بعض مدارس سیاسی وجوہات کی بناء پر قائم ہوئے۔روس کے خلاف جنگ کے دوران ہزاروں مدارس سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے۔ اس میں امریکی اور عرب ممالک کی زبردست مالی امداد شامل تھی۔ بلوچستان جیسے غریب اور اس کے دور افتادہ علاقوں میں شاندار عمارتیں مدارس اور انکے ہاسٹل کے نام پر مہینوں میں قائم کی گئیں۔اس وقت کی حکومت اور امریکا کو یہ یقین تھا کہ اشتراکیت کو روکنے کے لئے دینی مدارس ضروری ہیں۔



رمضان سستا بازار کی فعالیت کو یقینی بنانے کی ضرورت

| وقتِ اشاعت :  


حکومت بلو چستا ن نے ما ہ صیام میں عوام کو ریلیف پہنچا نے کیلئے کو ئٹہ شہر کے پانچ مقا مات پر سستا با زار اور فر ی افطار کے اہتمام کا اعلان کیا ہے جبکہ صوبے کے تما م اضلا ع میں سستا بازار اور وزیر اعلیٰ فیئر پرا ئس شاپس بھی قائم کئے جائینگے۔



عوام پر ایک بارپھر پیٹرول ڈرون حملہ

| وقتِ اشاعت :  


ای سی سی کے اجلاس میں پیٹرول کی قیمت 108 روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم کے نئے مشیر خزانہ ڈاکٹرعبد الحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں پٹرول کی قیمت فی لیٹر ایک سو آٹھ روپے کرنے کی منظوری دی گئی۔



لیویز ایریاز کی تبدیلی، ایک بار پھر غلط تجربہ

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان میں لیویز فورس دہائیوں سے فرائض سرانجام دے رہی ہے خاص کر اندرون صوبہ یہ فورس تعینات ہے۔ اگرجرائم سمیت دہشت گردی کے رونماہونے والے واقعات کا موازنہ کیاجائے تو لیویز فورس جن علاقوں میں موجود ہے وہاں جرائم کی شرح بہت کم ہے جبکہ لیویز فورس کے پاس تمام سہولیات بھی موجود نہیں جو مکمل ایک فورس کے پاس ہونی چاہئیں۔



عوام پر مہنگائی کا بوجھ

| وقتِ اشاعت :  


حکومت کو قائم ہوئے قلیل عرصہ ہی گزرا ہے کہ غربت اور مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر بوجھ در بوجھ لادکر ان کے چودہ طبق روشن کردئیے گئے ہیں۔ بجلی و پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ نے عوام کی مشکلات بڑھادی ہیں، حکومت کا عوام کو یہ پہلا تحفہ نہیں، اس سے قبل بھی اس طرح کی کرم نوازیاں ہوتی رہی ہیں اور قوی امکان ہے کہ اس طرح کے مہنگائی بم کا سامنا عوام کو ہر ہفتے نہ سہی، ہر مہینے ضرور کرنا پڑے گا۔



رمضان اور مہنگائی، حکومت کہاں ہے

| وقتِ اشاعت :  


ہمارے ہاں معمول بن چکا ہے کہ ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوجاتا ہے، قیمتوں میں یہ اضافہ کون کرتا ہے،اس کا ذمہ دار کون ہے، اس کا اب تک تعین نہیں کیا گیا۔رمضان کے مہینے کو منافع کا مہینہ تصور کیا جاتا ہے، اس میں آڑھت، دکانداراور تاجر دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹتے ہیں۔ محدود آمدنی والے طبقے کے لیے رمضان اور عید خوفناک ایام اور تہواروں کا روپ دھار چکے ہیں کیونکہ ان کی آمدنی کی شرح مہنگائی کے مقابلے میں آدھی سے بھی کم رہ جاتی ہے۔



نئے پاکستان میں مزدوروں کا تحفظ یقینی بنایاجائے

| وقتِ اشاعت :  


یکم مئی کو دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن منایاگیا۔ اس دن کی مناسبت سے دنیا بھرمیں مزدور تنظیموں کی جانب سے جلوس نکالے گئے اور مزدوروں کے بنیادی حقوق کے حصول کی جدوجہد کا اعادہ کیا گیا۔یہ دن شہدائے شکاگو کی یادمیں منایا جاتا ہے۔ پاکستان بھر میں بھی مزدور تنظیمیں اس دن کو اس جذبے کے ساتھ مناتی ہیں کہ وہ مزدوروں کے بنیادی حقوق کی حفاطت کریں گی اور ان تمام قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گی جو ان کا استحصال کررہی ہیں۔