صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے عوام کے موقف کو غلط طورپر پیش کیا ہے یہ حکومت کاکا م ہے کہ وہ فیصلہ کرے اور افغان مہاجرین کو بین الاقوامی برداری کے تعاون سے واپس اپنے وطن عزت واحترام سے روانہ کرے ۔ حکومت کا یہ فیصلہ خوش آئند ہے کہ افغان مہاجرین کے لیے پاکستان کے اندر مزید قیام کی مدت میں توسیع نہیں کی گئی
وزیر داخلہ کو اس وقت زبردست شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب طالبان کی شوریٰ نے یہ تصدیق کی کہ ملا اختر منصور احمد وال بلوچستان میں ایک امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے ۔ا س سے قبل کی ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے شک کا اظہار کیا تھا
صوبائی اسمبلی کے اسپیکر نے سابق سیکرٹری صوبائی اسمبلی کو معطل کردیا ان کے خلاف سنگین الزامات بھی لگائے گئے ان میں کرپشن ، اقرباء پروری ، اختیارات کا غلط استعمال اور سب سے بڑھ کر مردم آزاری شامل ہے ۔ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ
بلوچستان اسمبلی دراصل اقتدار کا سرچشمہ ہے یہی قانون ساز ادارہ ہے اور بلوچستان کے مفادات کا سب سے بڑا نگہبان ہے اگر صوبائی اسمبلی یہ کام سرانجام نہیں دیتی اور اراکین اسمبلی کے ذاتی اور گروہی مفادات کی حفاظت کرتی ہے تو یہ ایک الگ بات ہے۔
تحریک طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور ایک امریکی ڈرون حملے میں احمد وال نوشکی کے قریب مارے گئے وہ ایک ٹیکسی میں سفر کررہے تھے جس کو انہوں نے تفتان کے سرحدی شہر سے کوئٹہ کے لئے کرایہ پر لیا ہوا تھا ۔ ڈرون حملے میں ملااختر منصور
حکومت بلوچستان نے ایک بار پھر سوئی گیس فیلڈ کی لیز دس سالوں کے لئے پی پی ایل کو دے دی اس سلسلے میں ایک معاہدہ پر اسلام آباد میں دستخط ہوئے چیف سیکرٹری نے حکومت بلوچستان کی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے ۔
حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان روز بروز کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے اس میں کمی کے آثار نظر نہیں آرہے ۔عمران خان نے تو سڑکوں کارخ کرلیا ہے اور آئے دن جلسے کررہے ہیں۔ دیگر پارٹیاں بھی خاموشی سے عمران خان اور اسکے تحریک انصاف کو
پورے صوبائی سیکرٹریٹ میں ابھی تک ماتم کی صورت حال ہے ، اعلیٰ سے ادنیٰ افسران تک اس شاک سے نہیں نکلے ہیں کہ مشتاق رئیسانی کے گھرسے 73کروڑ روپے نقد بر آمد ہوئے ، یہ تو صرف ایک واقعہ ہے مشتاق رئیسانی بہ حیثیت سیکرٹری خزانہ سالانہ 200ارب سے زائد کے مالک تھے ۔
پاکستان کے ایران کے تعلقات میں کسی حد تک سرد مہری نظر آرہی ہے ۔ خصوصاً بھارتی جاسوسی کی گرفتاری کے بعد بعض عناصر نے ایران کے خلاف منظم اندازمیں پروپیگنڈا مہم چلائی جیسا کہ ایران پاکستان کی ماتحت ریاست ہے
بلوچستان میں تعلیم کی زبوں حالی میں حکومت اور نوکر شاہی کا بڑا ہاتھ ہے ۔ محکمہ تعلیم میں من پسند افراد کی تعیناتی اور اچھے افسران کو نکالنے کا عمل دہائیوں سے جاری ہے ۔ آج تک یہ رکنے کا نام نہیں لیتی ۔