ایران کے لئے پیغام

| وقتِ اشاعت :  


تقریباً 180جنگی جہازوں جن میں سے 100کا تعلق سعودی عرب سے ہے، حوثی قبائل کے ٹھکانوں پردو راتوں سے مسلسل حملے کررہے ہیں ۔ حوثی باغیوں کی جانب سے کہا گیا کہ ان حملوں میں 22افراد ہلاک ہوئے ،ان میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے جو اپنی کلینک پر حملے میں ہلاک ہوا ۔ کئی ایک مکانات بھی حملے میں تباہ ہوئے



کراچی آپریشن اور متحدہ

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم میاں نواز شریف نے اس بات کا دوبارہ اعادہ کیا ہے کہ کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایاجا ئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہے کسی مخصوص سیاسی پارٹی کے نہیں ۔ کور کمانڈر اور ڈی جی رینجرز سے ان کی خصوصی ملاقات ہوئی



بلوچستان میں مردم شماری

| وقتِ اشاعت :  


مشترکہ مفادات کونسل نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں مردم شماری اگلے سال کے شروع میں ہو گی۔ بلوچستان کے نمائندے نے اطلاعات کے مطابق اس فیصلہ کی حمایت نہیں کی۔ ظاہر ہے کہ موجودہ صورت حال میں کوئی بھی با شعور شخص بلوچستان میں مردم شماری کی حمایت نہیں کر سکتا ۔



پاکستان ایک نا قابل تسخیر ریاست

| وقتِ اشاعت :  


یوم پاکستان ملک کے طول و عرض میں منایا گیا ۔ لاکھوں لوگوں نے یوم پاکستان کی تقریبات میں شرکت کی اور ملک کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا ۔ سات سالوں بعد پہلی بار وفاقی دارالحکومت میں شاندار ملٹری پریڈ ہوئی جس میں فوج ‘ فضائیہ اور پاکستانیوں کے دستوں نے بھرپور انداز میں حصہ لیا۔



تیسری سیاسی قوت

| وقتِ اشاعت :  


مسلم لیگ کے ایک دھڑے کے سربراہ جنرل (ر) پرویزمشرف نے ایک بار ملک میں تیسری سیاسی قوت بننے کا فیصلہ کیا تھا ۔ یہ اعلان انہوں نے اپنی پارٹی کے مجلس عاملہ کے ایک اجلاس میں کیا جو ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا تھا ۔ اس میں پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی ۔



انتخابی اور سیاسی اصلاحات

| وقتِ اشاعت :  


موجودہ انتخابی نظام مکمل طورپر ناکام ہوگیا ہے ۔ وجہ یہ ہے کہ انتخابی عمل کو ایک تجارت بنایا گیا ہے ۔ ’’ سیاسی رہنماء ‘‘ انتخابی عمل میں زبردست سرمایہ کاری کرتے ہیں اور منتخب ہونے کے بعد اپنی سرکاری حیثیت اور اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہیں



آر سی ڈی ہائی وے کب مکمل ہوگا؟

| وقتِ اشاعت :  


آر سی ڈی ہائی وے شاید پاکستان کا قدیم ترین شاہراہ ہے جو گزشتہ ساٹھ سالوں سے تکمیل کے مراحل سے گزر رہا ہے ۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد جنگ سے تباہ شدہ ممالک میں تعمیر نو کا آغاز 1950ء کی دہائی سے ہوا ۔ان منصوبوں میں آر سی ڈی ہائی وے بھی شامل تھا ۔ ابتداء میں یہ بغداد پیکٹ ہائی وے تھا



احتجاج سے عوام دشمنی تک

| وقتِ اشاعت :  


احتجاج ہر شخص کا بنیادی حق ہے اگر کسی کے خلاف زیادتی ہوتی ہے تو وہ اور اس کے حمایتی احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔ بعض معاملات میں ریاست اور ریاستی ادارے احتجاج کرنے والوں کے خلاف انتہائی سخت اور نا قابل برداشت رویہ اپناتے ہیں ۔ یہ بات اس وقت بالکل صحیح ثابت ہوتی ہے جب ریاست اور ریاستی ادارے زیادتی اور غیر قانونی اور غیر انسانی کارروائیوں میں ملوث ہوتے ہیں ۔



متحدہ کے خلاف کارروائی میں تیزی

| وقتِ اشاعت :  


وزیر داخلہ نے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کی اور شکایت کی کہ الطاف حسین برطانیہ میں اپنی موجودگی کا غلط استعمال کررہے ہیں ۔ اس سے پہلے الطاف حسین کے مخالفین یہ الزامات لگاتے تھے کہ وہ برطانیہ میں بیٹھ کر پاکستان میں تشدد کو فروغ دینے کی کوشش کررہے ہیں



لاہور میں دہشت گردی

| وقتِ اشاعت :  


دو خودکش بمباروں نے عیسائیوں کے دوچرچوں پر حملہ کیا جس میں 16افراد ہلاک اور 70سے زائد زخمی ہوئے ۔پشاور کے بعد لاہور میں چرچوں پر طالبان کا یہ دوسرا حملہ تھا ۔ پشاور کے سکول حملے میں 150سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ طالبان کے ایک گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول کی تھی ۔ لاہور کے دو چرچوں پر خودکش حملوں کی ذمہ داری بھی طالبان نے قبول کرکے اپنی موجودگی کا دوبارہ ثبوت فراہم کیا