آئی ایم ایف کے شرائط، حکومت کی مشکلات!

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف سے قسط کے حصول کے لیے تمام تر شرائط ماننے کے باوجود قسط کا اجراء تاحال نہیں ہوسکا ہے، وزیرخزانہ کی جانب سے یہ بتایاجاتا ہے کہ اگلے ہفتے تک معاملات طے پائے جائینگے مگر ایک ماہ سے زیادہ کا وقت گزرگیا ہے، قسط پاکستان کو نہیں دی گئی ہے جبکہ دوست ممالک کی جانب سے بھی رقم پاکستان کو نہیں دی جارہی ہے ماسوائے چین کے کسی نے بھی رقم نہیں دی۔



پنجاب کے پی انتخابات،پی ٹی آئی کی خوشی سمجھ سے بالاتر،کس کامؤقف درست!

| وقتِ اشاعت :  


پنجاب اور کے پی میں عام انتخابات کی تاریخ پر بلآخر سپریم کورٹ کافیصلہ آگیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کو دونوں فریقین اپنی جیت قرار دے رہے ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے یہ بتایاجارہا ہے کہ پانچ رکنی بنچ کامتفقہ فیصلہ یہی ہے کہ 90دنوں کے اندر انتخابات ہونے چاہئیں جو ہمارے مؤقف کی تائیدہے جبکہ حکومتی جماعت خاص کر ن لیگ کی جانب سے اسے اپنی جیت قرار دی جارہی ہے کہ سات رکنی بنچ میں سے چار نے ہمارے مؤقف کی تائید کی ہے اس لیے یہ فیصلہ چار تین سے ہمارے حق میں آیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی جیل بھرو تحریک کی کال بھی واپس لے لی اور الیکشن مہم جلد چلانے کااعلان کردیا ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پورے فیصلے کے متن کو پڑھاجائے تو بات وہیں آکر رک جاتی ہے کہ انتخابات الیکشن کمیشن نے ہی کرانے ہیں اور وفاق کی معاونت بھی اس میں ہوگی۔ پنجاب میں انتخابات کے لیے صدرمملکت اور الیکشن کمیشن کی مشاورت سے تاریخ طے کی جائے گی۔



گوادربندرگاہ کی فعالیت،اہمیت، معاشی بحران کا حل

| وقتِ اشاعت :  


گوادر بندرگاہ کے ذریعے روس سے گندم کی درآمد شروع ہو گئی ہے ،معاہدے کے مطابق 9بحری جہازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 450,000 میٹرک ٹن گندم درآمد کی جائے گی اور اس سلسلے میں پہلا بحری جہاز ایم وی لیلا چنئی 50,000 میٹرک ٹن گندم لے کر گوادر بندرگاہ پہنچ گئی ہے ۔ گندم کی درآمد ، ان لوڈنگ ،سٹوریج اور اس کی ترسیل کیلئے چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان، پاکستان ایگریکلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن لمیٹڈ، پاکستان کسٹمز اور نیشنل لاجسٹکس سیل اپنا اپنا کردار ادا کریں گے جس کے لئے تمام انتظامات پہلے ہی مکمل کر لئے گئے ہیں۔



ملک میںنظام عدل پر نئی بحث، سیاستدانوں کے بعدججزبھی سوالات اٹھنے لگے!

| وقتِ اشاعت :  


ملک میں نظام عدل کا اہم کردار ہوتا ہے طاقتور اور عام لوگوں کے لیے یکساں انصاف ہی آئین کی بالادستی کو یقینی بناتا ہے۔ ملک میں اب یہ بحث چل رہی ہے کہ عدل کی فراہمی میں دہرا معیار اپنایاجاتا ہے ۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ن لیگ کی مرکزی سینئر نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ دنوں سخت لہجے میں ماضی میں ہونے والے فیصلوں پر تنقید کی اور ان کے ازالے کے حوالے سے بات کی۔



آئین کی بالادستی، اداروں کا کلیدی کردار!

| وقتِ اشاعت :  


ملک میں اس وقت سب سے زیادہ زیر بحث موضوع پنجاب اور کے پی میں انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ میں جاری کیس ہے۔ حکمران جماعتوں نے بنچ پر اعتراضات اٹھائے ہیں خاص کر دو ججز کے متعلق حکومتی وکیل فاروق ایچ نائیک نے سماعت کے دوران تحفظات سامنے رکھے۔ بہرحال حکومت اوراپوزیشن دونوں کی جانب سے اس کیس پر جملے بازی اور الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔ البتہ ملک میں آئین کی بالادستی انتہائی ضروری ہے اور یہ کام ہی پارلیمان کا ہے کہ وہ آئین اورقانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے پہلے خود اپنا کردار ادا کرے جو سیاسی معاملات ہوتے ہیں انہیں پارلیمان میں حل کیاجائے، قانونی پیچیدگیاں جب پیدا ہوتی ہیں تو معاملات عدالت کے پاس جاتے ہیں۔



پی ٹی آئی تحریکی فلمی شو، عمران خان کا مقصد کرسی، راستے نہیں مل رہے!

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کسی نہ کسی طریقے سے خبروں میں اپنے آپ کو زندہ رکھنے کا ہنر رکھتے ہیں ۔ عمران خان روز ایک نئی تحریک شروع کرنے کا فلمی شو شروع کردیتے ہیں پھر فلم بری طرح فلاپ ہوجاتی ہے۔ عمران خان 2014ء سے اب تک تحریکیں… Read more »



پنجاب کے پی انتخابات، نتیجہ کیا نکلے گا؟

| وقتِ اشاعت :  


پنجاب اور کے پی اسمبلیاں پی ٹی آئی کی جانب سے قبل ازوقت تحلیل کردی گئی تھیں، یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی اور اس کے بعد انہیں فارغ کیا گیا۔



سانحہ بارکھان، قبائلی نظام پر اٹھتے سوالات، ایک نیامسئلہ!

| وقتِ اشاعت :  


سانحہ بارکھان میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، لیویز نے کوہلو، دکی کے پہاڑی علاقے سے مغوی خاتون گراں ناز کو بیٹی اور بیٹے سمیت بازیاب کرالیا تاہم اس موقع پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ لیویز نے مغویوں کو ڈی سی آفس پہنچادیا جبکہ باقی تین مغوی بیٹوں کی بازیابی کے لئے ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں، بارکھان میں کنویں سے ملنے والی خاتون سمیت تینوں لاشوں کاسول ہسپتال کوئٹہ میں پوسٹ مارٹم مکمل کیاگیا،پولیس سرجن کے مطابق لڑکی کیساتھ جنسی زیادتی اور تشد کیا گیا جبکہ سرپر تین گولیاںماری گئی ہیں شناخت چھپانے کے لیے چہرے اور گردن پر تیزاب پھینکاگیا ہے، لاش 3سے4دن پرانی ہے، لاش کی شناخت اور کراس میچ کے لئے ڈی این اے سیمپل لے لئے گئے ہیں جنہیں لاہور بھیجا جائے گا جس کے آنے میں کچھ دن لگ سکتے ہیں۔



عوام قربانی کا بکرا، وزیراعظم نے مزید مہنگائی کی نوید سنادی

| وقتِ اشاعت :  


ملک میں مزید مہنگائی کی نوید وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے سنادی۔ مہنگائی کی وجہ آئی ایم ایف سے نیا معاہدہ ہے۔ آئی ایم ایف سے گزشتہ کئی برسوں سے قرضہ لیا جارہاہے۔ آج تک عوام کو بہتر زندگی گزارنے کا موقع میسر نہیں آیا، بیشتر لوگوں کے پاس اپنا گھر تک بھی نہیں ہے ، وہ سہولیات سے مکمل محروم ہیں۔