بلوچستان میں جعلی پاسپورٹ اسکینڈل،ایک سنجیدہ کیس!

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کے دس شہروں میں 5 ہزار غیرملکیوں کو جعلی پاسپورٹ جاری ہونے کے حوالے سے اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق 98 فیصد پاسپورٹ افغانیوں کو جاری ہوئے، چھ جعلی پاسپورٹ ایرانی شہریوں کو بھی جاری ہوئے۔اس حوالے سے ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن چار سال میں مبینہ جاری غیرملکی شہریوں کو جعلی پاسپورٹ کی تحقیقات کررہے ہیں۔