سیاسی کشیدگی، ملکی معیشت پر منفی اثرات، منی بجٹ کی تیاری، غیر سنجیدگی بحران کا سبب!

| وقتِ اشاعت :  


فیڈرل بورڈ آف ریونیونے نے منی بجٹ کی تیاریاں شروع کر دیں جس میں ٹیکس نادہندگان کے اکائونٹ منجمد کرنے کے ساتھ ان کے گاڑیاں اور جائیداد خریدنے پر پابندی جیسی سخت تجاویز شامل ہیں۔



بلوچستان میں اسکولوں کی بندش، اساتذہ کی کمی، حکومتی سطح پر اہم فیصلے ناگزیر!

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان میں لاکھوں بچے تعلیم جیسے زیور سے محروم ہیں جس کی مختلف وجوہات ہیں جن میں غیر فعال اسکول، سہولیات کا فقدان، ٹیچرز کی غیر حاضری، میرٹ کے برعکس اساتذہ کی بھرتیاں خاص کر شامل ہیں۔ بلوچستان میں تعلیم کی بہتری کیلئے ہر بجٹ میں خطیر رقم مختص کی جاتی ہے مگر اس کے باوجود تعلیم کے معیار میں بہتری کی بجائے تنزلی آتی جارہی ہے۔



وفاقی حکومت کا سرکاری اخراجات میں کمی کا فیصلہ، پروٹوکول اور مراعات میں کمی لانے کی ضرورت!

| وقتِ اشاعت :  


ملکی معیشت اس وقت قرض پر چل رہی ہے ،قرضوں کے حجم کی وجہ سے ٹیکسز میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے، مہنگائی کی شرح میں خاطر خواہ کمی نہیں آئی ہے، روز مرہ کی اشیاء سمیت گیس اور بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کیا جاتا ہے جس سے عام شہری سمیت تاجر برادری بھی پریشان ہے۔



سپریم کورٹ کا نیب ترامیم پر فیصلہ، سیاسی جماعتیں قومی اداروں کو سیاسی مقاصد کے استعمال سے گریز کریں!

| وقتِ اشاعت :  


نیب جیسے ادارے کا بنیادی مقصد احتسابی عمل کو شفاف بنانا اور کرپشن روکنا ہے مگر بدقسمتی سے نیب کو بطور ہتھیار سیاسی مقاصد کیلئے سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف سے لیکر سیاسی جماعتوں تک نے اپنے مخالفین کے خلاف استعمال کیا اور متعدد جھوٹے کیسز بناکر انہیں جیلوں میں ڈالا ۔ یہ سلسلہ کئیکافی عرصے سے چلتا آرہا ہے ۔



حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان گرینڈ ڈائیلاگ کے بغیر مشکل حالات سے نہیں نکلا جاسکتا!

| وقتِ اشاعت :  


حکومت سمیت اپوزیشن کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں بیانات کی حد تک ملک کی موجودہ صورتحال پر بات چیت پر متفق دکھائی دیتی ہیں کہ حالیہ سیاسی، معاشی بحران سمیت امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ہمیں ساتھ بیٹھنا چاہئے مگر عملًا مذاکرات کے حوالے سے ماحول بنتا دکھائی نہیں دیتا ۔