بلاول بھٹو کی باتوں سے کوئی اختلاف نہیں: خواجہ آصف

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو اور نواز شریف نے میثاقِ معیشت پر دستخط کیے تھے، ہمارے رابطے اور اختلافات رہے مگر 90 کی دہائی کی تلخی کی طرف نہیں گئے، بلاول بھٹو کی باتوں سے کوئی اختلاف نہیں۔



وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے ڈیمز فنڈز کی رقم مانگ لی

| وقتِ اشاعت :  


سپریم کورٹ میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز کیس کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے عدالت عظمیٰ سے ڈیمز فنڈز کی رقم مانگ لی جبکہ عدالت نے رقم وفاقی حکومت کو دینے کے معاملے پر آڈیٹر جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کر دیا جبکہ سابق اٹارنی جنرلز خالد جاوید اور انور منصور کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا گیا۔



پشاور ہائیکورٹ: عمر ایوب، اسد قیصر، زرتاج گل اور فیصل گنڈا پور کی راہداری ضمانت منظور

| وقتِ اشاعت :  


پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، رکن قومی اسمبلی زرتاج گل اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بھائی فیصل امین گنڈا پور کی راہداری ضمانت منظور کر لی اور انہیں 10 اکتوبر تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔



ہم آپس کی لڑائی میں لگے رہے تو ملک کیسے آگےبڑھےگا،حکومت کاکام آگ بجھنا ہے، مزید آگ لگانا نہیں،بلاول بھٹو

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی کے بغیر پارلیمنٹ سمیت کوئی ادارہ نہیں چل سکتا، سیاست اہپنی جگہ لیکن ہمین ورکنگ ریلیشن شپ رکھنا ہے۔



دس بیس آدمی بھی مرجائیں تو اسے جواز بناکر پارلیمنٹ پر حملہ کرنا قبول نہیں، اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


  اسلام آباد: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جلسے میں کی گئی باتوں کو پارلیمنٹ پر حملے کا جواز بنایا جارہا ہے، دس یا بیس آدمی بھی اگر مرجائیں تو اسے جواز بناکر پارلیمنٹ پر حملہ کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔