جنگلات کاٹنے میں ملوث افسران، ملازمین کو نوکریوں سے نکال دینا چاہیے، چیف جسٹس

| وقتِ اشاعت :  


چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے ہیں کہ ملی بھگت سے جنگلات کاٹے جانے کا معاملہ انتہائی سنگین ہے، کٹائی میں ملوث افسران اور ملازمین کو نوکریوں سے نکال دینا چاہیے۔



آئی ایم ایف سے فنانسنگ گیپ پر بات ہورہی ہے، پنجاب میں بجلی سبسڈی پر کوئی مسئلہ نہیں: ترجمان وزارت خزانہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے مذاکرات اب صرف بیرونی فنانسنگ گیپ کو پورا کرنے پر ہورہے ہیں اور پنجاب حکومت کی بجلی کے بلوں پر سبسڈی سے اب کوئی مسئلہ نہیں ہے۔



پوری بلوچ قوم دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتی، مینامجید بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: :صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مینامجید بلوچ نے بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان دشمن عناصر کی ایما پر دہشتگردی کے واقعات کئے جارہے ہیں ،نوجوانوں کے ذہنوں سے کھیل کر ہمارے نوجوانوں کودہشتگردی کا ایندھن بنایاجارہاہے ۔



اختر مینگل کا استعفی حالات کی سنگینی کا ثبوت ہیں سرداررند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : سابق وفاقی و صوبائی وزیر سردار یار محمد رند نے سردار اختر جان مینگل کے استعفیٰ دینے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے ایک منجھے ہوئے سیاستدان اور سردار عطا اللہ خان مینگل کے سیاسی اور قبائلی جان نشین کا استعفیٰ دینا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ بلوچستان میں مایوسی کا کیا عالم ہے۔ بلوچستان میں سات عشروں سے کی جانے والی سیاسی انجنئیرنگ نے اب حالات کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے



صوبائی اسمبلی اجلا س ،بلوچستان مسائل کے حل کیلئے تما م اسٹیک ہو لڈ رز سے بات چیت پر روز

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں 25اور 26اگست کو رونما ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کے خلاف مذمتی قرار داد منظور ، ارکان اسمبلی کا بلوچستان کے مسائل کو حل کر نے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت پر زور جبکہ دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ۔ بلوچستا ن اسمبلی کا اجلاس منگل کو اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی صدارت میں 30 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا ۔



اختر مینگل کے استعفی سے جمہو ری عمل کو نقصا ن پہنچا ہے، میں استعفی کے حق میں نہیں،ڈاکٹر ما لک بلو چ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ سردار اختر جان مینگل کااسمبلی سے مستعفیٰ ہونا انکا اپنا اورپارٹی کا فیصلہ ہے لیکن ہمیں جمہوری عمل کو نہیں چھوڑنا چاہئے جمہوری عمل کا حصہ ہوکر اپنے حقوق کی جدوجہد کرنی چاہئے۔