پاکستان اور افغانستان کے درمیان شدید سرحدی جھڑپیں ہفتے کی رات شروع ہوئیں جو اتوار کی صبح تک جاری رہیں، پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اسلام آباد کی جانب سے کابل کی جارحیت کا جواب دینے پر 23 پاکستانی فوجی شہید ہوئے جبکہ طالبان اور ان کے اتحادی 200 جنگجو مارے گئے۔