کوئٹہ حملہ: ایف سی کے بہادر جوانوں پر ناز ہے، جنہوں نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا، محسن نقوی

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ میں فتنۃ الہندوستان کے 6 حملہ آوروں کو جہنم واصل کرنے پر ایف سی کے جوانوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف سی کے بہادر سپوتوں نے خودکش بمبار سمیت 6 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔



کوئٹہ حملہ: دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کریں گے، شہباز شریف کی مذمت

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں بھارتی پراکسی کے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی اور حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں اور شہریوں کے لیے جلد از جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔



لاپتہ افراد ، طلباء کو منظر عام پر لایا جائے،طلباء الائنس

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان اسٹوڈنٹس الائنس کے زیر اہتمام طلباء کی جبری گمشدگیوں کے خلاف سوموار کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔



زاہد علی بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف احتجاجی کیمپ برقرار، طبیعت خراب ہونے پر والد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: کراچی سے لاپتہ نوجوان زاہد علی کے والد عبدالحمید بلوچ طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال منتقل کر دیے گئے۔ اہلخانہ کے مطابق وہ پہلے ہی ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہیں اور پیر کے روز اچانک طبیعت بگڑنے پر انہیں مقامی کلینک لے جایا گیا، بعد ازاں اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔



حکمران اشرافیہ پشتونوں اور بلوچوں کے وسائل امریکہ کے ہاتھوں گروی رکھ رہا ہے ، آل پارٹیز

| وقتِ اشاعت :  


چمن:عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے چمن پریس کلب باچاخان ہال میں آل پارٹیز قومی جرگہ کے رہنماں جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان پشتونخواہ نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی پریس سیکرٹری جاوید خان افغان پشتون تحفظ موومنٹ کور کمیٹی ممبر فدا محمد قبائل لغڑی اتحاد کے سیکرٹری حاجی غوث اللہ انجمن تاجران کے جمال شاہ احمد خان نیشنل پارٹی کے فدا محمد سول سوسائٹی کے نمائندے بشیر احمد عبدالرزاق چمن بار کونسل کے عنایت اللہ خان ایڈووکیٹ گرینڈ الائنس کے صویت خان اچکزئی کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس