کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروسز معطل، موبائل ڈیٹا کے بعد پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ بھی بند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے موبائل ڈیٹا سروسز معطل کی گئیں، جب کہ اب پی ٹی سی ایل کی براڈبینڈ انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔



امریکا کا پاکستان میں تیل و گیس کیلئے 7 ارب 50 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کا امکان

| وقتِ اشاعت :  


حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے سرمایہ کاری کے لیے 40 آف شور بلاکس کی بولی کی پیشکش کر دی، ایک آف شور بلاک کے لیے تقریباً 15 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری درکار ہے، مجموعی طور پر 40 آف شور بلاکس کی کامیاب بولی پر 6 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔



آئی ایم ایف کے نئے مطالبات: اسٹیٹ بینک کو مزید خودمختاری، کمرشل بینکوں پر حکومتی اختیار ختم کرنے کی سفارش

| وقتِ اشاعت :  


آئی ایم ایف نے اپنی نئی رپورٹ میں مزید مطالبات کردیئے، وفاقی سیکریٹری خزانہ کو اسٹیٹ بینک بورڈ سے نکالنے اور ڈپٹی گورنرز کی خالی اسامی فوری پُر کرنے اور کمرشل بینکوں کی نگرانی میں حکومتی اختیارات ختم کرنے کی سفارش کردی۔



بغیر فرد جرم 3 ماہ حراست: قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی انسدادِ دہشتگردی ترمیمی بل 2025 منظور

| وقتِ اشاعت :  


قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2025 کثرتِ رائے سے منظور کرلیا ہے۔ اپوزیشن نے ترمیمی بل کی منظوری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا جبکہ ایوان نے سینیٹر کامران مرتضیٰ کی ترمیم مسترد کردی۔



ٹرمپ کی 40 منٹ طویل ٹیلیفونک گفتگو، پیوٹن، زیلنسکی سے ملاقات پر آمادہ ہو گئے

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفون پر 40 منٹ طویل اہم گفتگو ہوئی ہے، جس میں یوکرین تنازع اور دیگر بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔



2024میں ایف آئی اے کے 41 لوگوں کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر نوکری سے نکالا گیا، طلال چوہدری

| وقتِ اشاعت :  


وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ  صرف 2024میں ایف آئی اے کے  41 لوگوں کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر نوکری سے نکالاگیا، 63 لوگ مختلف مقدمات میں نامزد ہوئے۔