تحریک انصاف کے بیک ڈور کسی سے مذاکرات نہیں ہورہے، بیرسٹر گوہر

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لیے حتمی نام کل تک فائنل کرلیں  گے، بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کے لیے کچھ لوگوں کا نام لیا ہے لیکن فی الوقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔



سیکرٹری صحت عبداللہ خان نے بلوچستان کے 30 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:سیکرٹری صحت عبداللہ خان نے بلوچستان کے 30 اضلاع میں پولیو مہم کا افتتاح کردیا ۔سیکرٹری صحت عبداللہ خان نے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کمشنر آفس میں بچوں کو پولیو قطرے پلاکر 7 روزہ پولیو کا افتتا کردیا ،اس موقع پر ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کوآرڈینیٹر زاہد شاہ بھی موجود تھے ،سیکرٹری صحت عبداللہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پولیو سے پاک کرنے کا مشن جاری ہے بلوچستان میں پولیو وائرس کو پھر سے قدم جمانے نہیں دیں گے پولیو ورکرز اور والدین کے تعاون سے بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کا عزم پختہ ہے