بلوچستان یونیورسٹی میرٹ کی پامالی عروج پر ہے،بی ایس او

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے جامعہ بلوچستان میں داخلوں میں مشکلات پیدا کرکے بڑی تعداد میں طلبا و طالبات پر تعلیم کے دروازے بند کئے گئے اب مختلف طریقوں سے یونیورسٹی میں ملازمتوں پر کرپشن کا بازار گرم کرنے کے لئے میرٹ کے برعکس کئے گئے انٹرشپ پر رکھے گئے ۔



کوئٹہ ,فوڈ اتھارٹی نے تین فیکٹریوں کو سیل کردیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے پشتون آباد کے علاقے خوشحال روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے بیکری کی مصنوعات بنانے والی تین فیکٹریوں کو صحت وصفائی کی ابتر صورتحال اور غیرمعیاری اجزاء کی بناء پر سیل کردیا۔



سڑکوں کی کٹنگ قلت آب کا مسئلہ سنگین ہوگیا ہے، اراکین اسمبلی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اراکین اسمبلی نے سڑکوں کی کٹنگ ، قلت آب، جامعہ بلوچستان میں سینڈیکیٹ کے منٹس میں تبدیلی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں لوگ ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہیں حکومت سے ایک ٹھیکیدار نہیں سنبھالا جارہا وہ امن وامان کی صورتحال پر کیسے قابو پائے گی ۔ 



علی رضا عابدی کو قتل کرنے کیلیے ملزمان کو 8 لاکھ روپے دیئے گئے، چالان کا متن

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: تفتیشی پولیس افسر کی جانب سے پیش کئے چالان میں کہا گیا ہے کہ ایم کیوایم کے رہنما سابق ایم این اے علی رضا عابدی کو قتل کرنے کے لئے ملزمان کو 8 لاکھ روپے کی رقم دی گئی۔



ٹرمپ عالمی دہشت گردی کا سرغنہ اور امریکی فوج دہشت گرد تنظیم ہے، حسن روحانی

| وقتِ اشاعت :  


تہران: ایران کے صدر حسن روحانی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو عالمی دہشت گردی کا سرغنہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور دنیا بھر میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے۔