کوئٹہ،بے روزگار فارماسٹس کی پریس کلب کے سامنے احتجاج مظاہرہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پروفیشنل ڈگری یافتہ بے روزگار فارماسسٹس نے روزگار کی فراہمی کیلئے کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بلوچستان فارماسسٹس الائنس کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے الائنس کے وائس چیئرمین ڈاکٹر قطب ساگر ، ڈاکٹر نور احمد کاکڑ، ڈاکٹر فرید اچکزئی ودیگر نے خطاب کیا۔



سریاب میں سردار عطاء اللہ مینگل کے نام سے منسوب لائبریری قائم کرینگے ، آغاحسن بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ نوجوان قلم کو ہتھیار بنا کر جدوجہد تیز کریں تعلیم کے حصول کے بغیر اکیسویں صدی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ممکن نہیں سریاب میں جدید لائبریری کا قیام عمل میں لا کر اسے بزرگ سیاستدان سردار عطاء اللہ مینگل کے نام سے منسوب کیا جائے گا ۔



مساجد پر حملے سے پہلے انٹیلی جنس کو اطلاع مل گئی تھی، نیوزی لینڈ وزیراعظم کا اعتراف

| وقتِ اشاعت :  


ولنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈرا آرڈن نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ مساجد پر حملے سے کچھ دیرپہلے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو پیشگی اطلاع مل گئی تھی لیکن پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی حملہ آور مسجد پہنچ چکاتھا۔



مغربی بارڈر پر خطرات اور دہشت گردوں سے نمٹنے کیلیے 43.7 ارب روپے مختص کرنیکی منظوری

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: حکومت نے مغربی بارڈر پر موجود خطرات اور افغانستان سے دہشت گردوں کی دراندزی روکنے کے حوالے سے مسلح افواج اور دیگر سیکیورٹی اداروںکی صلاحیت بڑھانے کے لیے آئندہ مالی سال 2019-2020 کے بجٹ میں43.7 ارب روپے کے فنڈ کی منظوری دے دی۔



آئی ٹی یونیورسٹی میں لسانی بنیادوں پر ہونے والے داخلوں کی مذمت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی وائس چیئرمین خالد بلوچ نے کہا ہے تمام شعبہ جات بلخصوص تعلیمی حوالے سے مختلف طریقوں سے بلوچوں کو دیوار سے لگائی جارہی یے بیوٹمز یونیورسٹی میں بات تو بلوچ مخالف اوپن میرٹ کی جاتی ہے لیکن یونیورسٹی انتظامیہ میرٹ سمیت تمام قوانین کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔



تربت، قدیم تاریخی قلعہ ’’میری قلات‘‘کومحفوظ بنانے کیلئے ماہرین کی ٹیم کادورہ

| وقتِ اشاعت :  


تربت : وفاقی وزیر دفاعی پیداوارمحترمہ زبیدہ جلال کی کاوشوں سے مکران کی تاریخی قدیمی قلعہ ’’میری قلات ‘‘کومحفوظ بنانے کے لیے ماہرین کی ٹیم نے میری قلات کا دورہ کیا جس میں آرکیٹکٹ عثمان مغنی اور ماہر آثار قدیمہ جمیل بلوچ شامل تھے ۔



خضدار، ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ، دو زخمی

| وقتِ اشاعت :  


خضدار :  قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق دو شدید زخمی ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر)محمد الیاس کبزئی کے مطابق ہفتہ کی شب قومی شاہراہ گوادر تا رتوڈیرو سورگز کے مقام پر دو تیز رفتار موٹر سائیکل ٹرالر کے زد میں آگئے جس کے نتیجے میں 4نوجوان شدید زخمی ہوگئے ۔