لاپتہ افراد کی بازیابی پارٹی جدوجہد کانتیجہ ہے، ہاشم نوتیزئی

| وقتِ اشاعت :  


خاران: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی حلقہ رخشان ڈویژن حاجی محمد ہاشم نوتیزئی نے کہا کہ روڑ،کالجز اور دیگر اسکیمیں کسی فرد کے نہیں بلکہ اجتماعی ہوا کرتے ہیں یک مچ ٹو خاران روڑ کے پہلے سیکشن کا کام ناقص اور غیر معیاری ہے اجتماعی ترقی کے لیئے اسلام آباد میں منتیں کرتے ہیں جبکہ گراونڈ پر فنڈز کا استعمال درست نہیں ہو رہا ہے ۔



بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث دوستی بس میں سفر کرنے والوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر

| وقتِ اشاعت :  


 لاہور: بھارت کی طرف سے پاکستانی شہریوں کو ویزوں کے اجرا میں کمی اور سخت شرائط کی وجہ سے دوستی بس کے ذریعے سفر کرنے والوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے، جس کی وجہ سے دوستی بس سروس ناکام ہوتی نظرآرہی ہے۔



پارلیمنٹ میں غریب کیلئے آج تک کوئی قانون سازی نہیں ہوئی ،علی احمدکرد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر علی احمد کرد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اس ملک میں جو بھی پارلیمنٹ وجود میں آئی ہے آج تک مہنگائی اور بے روزگاری سے تڑپتی ہوئی قوم کی حق میں کوئی قانون سازی نہیں ہوئی ہے ۔



کالعدم تنظیموں کو وزیرداخلہ کی پشت پناہی حاصل ہے، سردار سر بلند جوگیزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردارسربلندخان جوگیزئی نے کہاہے کہ کالعدم تنظیموں کو وفاقی وزیر داخلہ کی پشت پنائی حاصل ہے ۔ 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنے میں ساتھ نہ دینے پر حکومت پارٹی قائدین کیخلاف انتقامی کاروائیاں کررہی ہے ۔ 



بلوچستان میں صارفین کا ہر سطح پر استحصال کیا جا رہا ہے،ملک سکندر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صارفین کا ہر سطح پر استحصال انکے حقوق کی پامال کئے جارہے ہیں ،انسانی حقوق کیلئے کام کر نے والی تمام تنظیمیں یکجا ہو کر صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں ۔



پی ایس ڈی پی اسکیمات عدالتی احکامات کے مطابق بنائے جائیں، ایڈیشنل چیف سیکرٹری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  ایڈیشنل چیف سیکرٹری (منصوبہ بندی و ترقیات) سجاد احمد بھٹہ نے انتظامی محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ پی ایس ڈی پی میں شامل اسکیمات کو عدالت عالیہ بلوچستان کے احکامات کے مطابق بنائیں جبکہ آئندہ مالی سالی کے پی ایس ڈی پی کے لئے طویل مدتی منصوبوں پر تجاویز پیش کریں ۔