دہشت گرد بلوچستان کاامن خراب کرنا چاہتے ہیں، ضیاء لانگو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ڈیرہ مراد جمالی دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز دہشتگردوں کے ساتھ بھر پور مقابلہ کر رہی ہیں ہم بلوچستان کا امن کسی کو خراب نہیں کرنے دینگے واقعہ سے متعلق نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے زخمیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے ۔



پولیس اہلکاروں کا شہریوں پرتشددوزیراعلیٰ نے واقعہ کانوٹس لے لیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔پولیس اہلکاروں نے رکشہ ڈرائیور کو مارا پیٹا۔ویڈیو بنانے والے شہری کو بھی زدکوب کیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ دو اہلکاروں کو معطل کردیاگیا۔



ملک بھر میں بارشوں کا امکان، بلوچستان اورخیبر پختونخوا میں پھر سیلابی صورتحال کا خدشہ

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: ماہرین موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک بھر میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے جس کے باعث بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ایک مرتبہ پھر سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔



کراچی میں لڑکا اور لڑکی کی لاشیں ملنے کا معاملہ، غیرت کے نام پر قتل کا شبہ

| وقتِ اشاعت :  


 کراچی: حب ڈیم کے قریب پہاڑی سے ملنے والی نوجوان کی گلا کٹی لاش کی شناخت کرلی گئی تاہم خاتون کی تاحال شناخت ممکن نہیں ہوسکی جبکہ پولیس نے غیرت کے نام پر قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے۔



واہگہ بارڈر پر سامان سے لدے درجنوں ٹرک پاک بھارت تجارت بحالی کی امید پر موجود

| وقتِ اشاعت :  


 لاہور: پاک بھارت تجارت بند ہونے سے جہاں سیمنٹ ، جپسم ،نمک اورخشک میوہ جات سے لدے سیکڑوں ٹرک واہگہ بارڈرسے واپس منگوالئے گئے ہیں وہیں اب بھی درجنوں ٹرک ڈرائیور تجارت بحال ہونے کی امید لگائے جی ٹی روڈ سرحد پر کھڑے ہیں۔



بارشوں سے میرے حلقے میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ، اکبر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


خضدار : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ء رکن صوبائی اسمبلی میر محمد اکبر مینگل نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے میرے حلقہ انتخاب میں کافی نقصانات ہوئے ہیں جن کا ازالہ ممکن نہیں تاہم کم وسائل میں رہتے ہوئے اپنے لوگوں کا ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے ۔



ایس ایس ٹی کے پوسٹوں پر من پسند تعیناتیوں کی تیاری کی جارہی ہے، عمران بلیدی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات عمران بلیدی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں حکومت وقت نے ایجوکیٹر کے نام سے SSTبھرتی کرنے کیلئے عوام کی تذلیل کی جارہی ہے۔ تعلیمی اسناد کی تصدیق کرنے کیلئے ہزاروں غریب بیروزگار دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ کئی دنوں سے غریب بیروزگاروں کی تذلیل کی جارہی ہے۔



کراچی واقعہ, کوئٹہ میں ریسٹورنٹ کیخلاف کارروائی کافیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کراچی میں مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے چھ افراد کی اموات کے واقعہ کے بعد ایڈمنسٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میں نے آج سے ہوٹلوں ، ریسٹورنٹ، بیکری اور ڈیری فارمز کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔