کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ نے کہا ہیسرکاری اعداد شمار میں دس لاکھ سے زائد بچوں کی اسکولوں سے باہر ہے جبکہ اصل تعداد 25 لاکھ اور 18 سو سے زائد سرکاری اسکولوں کی غیر فعالی بلوچستان کے نام پر ہونے والی ترقیاتی منصوبوں اور میگا پراجیکٹس کی حقیقیت یے کہ کسطرح بلوچستان کے وسائل کو لوٹ کر قوم کو صرف جہالت انتہا پسندی منشیات اور دیگر معاشرتی منفی عوامل کی جانب دکھیلا جارہا ہے۔
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بھارت کی جانب سے پانی بند کرنے کی گیدڑ بھبکی کو سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پلوامہ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کریں، بصورت دیگر اپنے عوام کو الیکشن کیلئے بے وقوف نہ بنائیں۔
کوئٹہ: وادی کوئٹہ میں شدید سردی کے باوجود پولیو مہم کے رضا کار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں سرگرم انسداد پولیو مہم کیلئے خواتین رضاکار یخ بستہ نواحی علاقوں اور پہاڑی علاقوں میں بھی اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں ۔