بارشوں سے 450خاندان متاثر ہوئے ہیں، پی ڈی ایم اے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمران زرکون نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد بلوچستان کے چار اضلاع شدید متاثر ہوئے اب تک بارشوں سے 450خاندان متاثر ہوئے اوتھل میں 70لوگ پھنس گئے تھے جن میں سے 66کو ریسکیو کر لیا گیا جبکہ تین کی لاشیں نکال لی گئی تمام 450خاندانوں کے لئے 25 ٹرکو پر مشتمل امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے۔



سی پیک کے تحت ہم نے پاکستانیوں کو پہلے ہی 20ہزار نوکریاں دے چکے ہیں ، چین

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس نوجوان آبادی زیادہ ہے، ترقی کے زیاد مواقع ہیں، سی پیک منصوبوں سے بیس ہزار سے زائد افراد کو روزگار ملا ۔جمعرات کو سی پیک سکل ڈویلپمنٹ اور درپیش چیلنجز پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ پاکستان کے پاس نوجوان آبادی زیادہ ہے، ترقی کے زیاد مواقع ہیں۔ 



تربت، سوراب ندی میں پڑھنے والے شگاف کو پر کرنے کیلئے بھاری مشینری پہنچ گئی

| وقتِ اشاعت :  


تربت : سیلابی ریلے کے باعث گوکدان میں سوراپ حفاظتی بند کا ایک حصہ بہہ گیا۔آبادی کو ممکنہ خطرات سے بچانے کے لیئے ایم پی اے لالہ رشید دشتی کی ہدایت پر سوراپ حفاظتی ندی میں شگاف بھرنے کے لیئے بلڈوزر پہنچ گئے۔



وزیراعلیٰ نے ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر ذوالفقار علی کو معطل کردیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال خان نے منیجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے انچارچ ڈاکٹر ذوالفقار علی (HMC/B-19)کو بد انتظامی کے باعث فوری طور پر معطل کردیاہے یہ اقدام ڈاکٹرز اور عوام کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر اٹھایا گیاہے ۔