نیب نے کروڑوں کے غبن الزام میں سابق ایکسین پی ایچای کو گرفتار کر لیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں کروڑوں روپے کے غبن کے الزام میں سابق ایکسین کو نیب نے گرفتار کرلیا۔ نیب ترجمان کے مطابق قومی احتساب بیورو بلوچستان نے پی ایچ ای میں بد عنوانی کے اس مقدمے کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ سال 2017 میں سابق ایکسین الیکٹریکل اینڈ ڈویژن محکمہ پی ایچ ای غلا م سرور بگٹی و دیگر نے سرکار کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کانقصان پہنچایا۔



پاکستان ایران کیساتھ دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو سے بدھ کو صوبائی اسمبلی میں ایران کے سفیر میدی ہنر دوست نے ملاقات کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



بی ایم سی داخلہ ٹیسٹ کے نتائج کو روکنابدنیتی ہے، بی ایس او پجار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمران بلیدی اراکین سنیٹرل کمیٹی ڈاکٹر طارق بلوچ اورع لی نواز بلوچ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بولان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بذریعہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے 3فروری کو بلوچستان کے میڈیکل کالجز کے2019کے داخلہ ٹیسٹ لئے لیکن ابھی تک ٹیسٹ کا رزلٹ نہ آنا بولان میڈیکل یونیورسٹی کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔