گوادر ، ڈی ایچ او نے ریت سے بھرے ہسپتال کا افتتاح کردیا

| وقتِ اشاعت :  


گوادر : ،محکمہ صحت گوادرکی مضحکہ خیز کارکردگی ،ڈی ایچ اوگوادرنے ریت سے بھرے پچاس بیڈ کے ہسپتال کا افتتاح کردیا ، راہ چلتے لوگوں کو مریض بناکرکر فوٹوسیشن کیا گیا ،اسپتال میں نہ بجلی ،نہ پانی اور نہ ہی صحت سے وابستہ دیگر سہولیات موجود ہیں ۔



بلوچوں کو متحد کر کے ان کے حقوق دلوانا میرا مشن ہے، پرنس محی الدین

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ + کراچی: بکھرے ہوئے بلوچوں کو اکٹھا کرنا اور انہیں ان کے حقوق دلوانا میرا مشن ہے ہم ترقی کے مخالف نہیں لیکن یہ بھی قبول نہیں کہ معدنی وسائل سے مالا مال بلوچستان کے لوگ پسماندہ رہے اور دیگر افراد خوشحال ہوجائیں سندھ ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سمیت دنیا بھر کے بلوچوں کو سیاست سے بالاتر ہوکر اپنے حق کیلئے مشترکہ آواز بلند کرنا ہوگی ۔



ساہیوال میں سی ٹی ڈی کا مبینہ مقابلہ؛ مقتولین کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

| وقتِ اشاعت :  


ساہیوال میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مبینہ مقابلے میں جاں بحق ہونے والوں کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی جب کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے۔ 



20لاکھ افغان پناہ گزین پاکستان میں رہائش پذیر ہیں،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اسلام آباد کا کردار مثالی ہے،صدر اقوام متحدہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا اسپینوزا نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا ایک مثالی کردارہے، بیس لاکھ افغان پناہ گزین اب بھی پاکستان میں رہائش پذیر ہیں،پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنوں میں انتہائی اہم کردارادا کیا، امید ہے ۔



حکومت نے سی پیک منصوبوں میں تبدیلیاں کی ہیں ، فواد چوہدری

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ دو ادارے ہیں اور ہماری ان سے کوئی لڑائی نہیں ،لیکن جب دو لیڈرز کیلئے این آر او کی بات ہوتی ہے تو وہاں جھگڑا شروع ہو جاتا ہے ،(ق) لیگ کے تحفظات کو دور کیا جائے گا اور کوئی اتحادی چھوڑ کر نہیں جارہا۔