تمام لاپتہ افراد کو منظر عام پر لایا جائے، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے کہا ہے کہ عامر بلوچ ،صدام بلوچ،شہزاد قمبرانی سمیت چند دیگر لاپتہ افراد کے بازیاب ہوکر گھر پہنچنے کے عمل کوخوش آئند قراردیتے ہوئے کہاہے کہ نیشنل پارٹی مزید بھی لاپتہ افراد کو منظر عام پر لانے کو لواحقین کا جمہوری اور آئینی حق سمجھتی ہے تاکہ لواحقین اپنے پیاروں سے مل سکے۔



غیر قانونی طور پر کسی کو اٹھا کر مار دینا جائز نہیں ،لاپتہ افراد کے معاملے پر بل پارلیمنٹ میں لائینگے ، اپوزیشن حمایت کرے ،شیریں مزاری

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت لاپتہ افراد کے معاملے پر بل منظوری کیلئے لا رہی ہے‘ ہمیں تمام اپوزیشن کی حمایت درکار ہوگی‘ غیر قانونی طور پر کسی کو اٹھا کر مار دینا کسی طور بھی جائز نہیں، راؤ انوار کو سزا ملنی چاہیے اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔ 



چیلنجزکے باوجود طالبعلموں اور اساتذہ کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں ، ڈاکٹر رزاق صابر

| وقتِ اشاعت :  


تربت : یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرعبدالرزاق صابر نے کہاہے کہ مختلف چیلنجزاوروسائل کی کمی کے باوجود یونیورسٹی انتظامیہ طالب علموں اور اساتذہ کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے تاکہ علاقے میں اعلی اور معیاری تعلیم کو فروغ دیا جاسکے۔



گوادر کی ترقی کے حوالے سے بلوچستان کے نمائندوں کو اعتمادمیں لینگے، عارف علوی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:  صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ گوادر کی ترقی کے حوالے سے گوادر کے عوام اور ان کے منتخب نمائندوں کو اعتماد میں لیا جائے گا گوادر منصوبہ پاکستان کی ترقی کا زینہ ہے اس کے بغیر خوشحال پاکستان کا تصور ناممکن ہے ۔



بی این پی کا اپوزیشن اجلاس میں شرکت حکومت سے علیحدگی کا عندیہ ہے

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:  بی این پی مینگل اور حکومت کے درمیان دوریاں پیدا ہونے لگیں بی این پی کے رہنماؤں نے اپوزیشن کے اجلاس میں شرکت کر کے علیحدگی کا اشارہ دیدیا۔ آغا حسن بلوچ کا کا کہنا ہے کہ ہم آزاد بنچوں پر بیٹھے ہیں ابھی اپوزیشن میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا۔



بلوچستان میں چھوٹے ڈیم بنانے کیلئے نا اہل ڈیسکون کمپنی کو مہمند ڈیم کا ٹھیکہ کیسے ملا،سینٹ قائمہ کمیٹی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد :  سینیٹ کی آبی وسائل کمیٹی نے مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد کی کمپنی کو دیئے جانے پر تحفظات کا اظہار کردیاہے۔پیر کو سینیٹ کی آبی وسائل کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر شمیم آفریدی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں کمیٹی نے مہمند ڈیم کا ٹھیکہ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی کمپنی ڈیسکون کو دینے پر تحفظات کا اظہار کیا۔