لورالائی: کیسکو چیف بلو چستان عطاء اللہ بھٹہ نے لورالائی میں کھلی کچہری سے خطاب اور شہر میں بجلی کے میٹرز کی تنصیب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کی اس موقع پر اے سی کیسکو غلام محمد کاکڑ ایکسئین امان اللہ خان موسٰی خیل ،ایس ڈی او سردار عبد الرحیم کبزئی ،انجمن تاجران بلوچستان کے نائب صدر حاجی یعقوب شاہ کاکڑو دیگر آفیسران و اہلکاران بھی انکے ہمراہ تھے ۔
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ٹارگٹ کلنگ کے ایک واقعہ میں ایدھی سینٹر کے مقامی انچارج سماجی اور سماجی کارکن باز محمد عادل جاں بحق جبکہ ان کے دو ساتھیوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ لورالائی میں دو ہفتوں کے دوران یہ تیسرا دہشتگر د حملہ ہے۔
کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی اضلاع میں ہلکی برف باری اور بارش کے باعث لوگوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں بلکہ خنکی میں بھی اضافہ ہواہے ،جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب کو کوئٹہ اور ملحقہ پہاڑی علاقے میں برف باری اور بارش کا سلسلہ شروع ہوا ۔
لاہور: سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومتوں کو آسیہ بی بی کی رہائی پر ہنگاموں سے ہونے والے نقصان کے ازالے کے لیے متاثرین کو ایک ماہ میں ادائیگیاں کرنے کا حکم دے دیا۔
خضدار: کمشنر قلات ڈویژن و چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ کراچی روٹ پر چلنے والی کوچ مالکان کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ کوئٹہ کراچی روٹ پر روانگی کے دوران ضلعی انتظامیہ مستونگ سے وقت روانگی پرچی لیکر خضدار تک 3گھنٹے کا سفر جاری رکھیں خضدار پہنچتے ہی ضلعی انتظامیہ خضدار سے مزید 3گھنٹے کی روانگی پرچی لیکر بیلہ تک سفر جاری رکھیں مزید براں ضلعی انتظامیہ لسبیلہ سے حب چوکی پل تک ٹریفک قوانین اور ٹریفک کی بڑھتی ہوئی رش کو مدنظر رکھ کر جووقت مقررکی جائے گی ۔