اصغر خان عملدرآمد کیس؛ لواحقین کی کیس منطقی انجام تک پہنچانے کی استدعا

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: تحریک استقلال کے سربراہ اصغر خان مرحوم کے لوحقین نے ایف آئی اے کی جانب سے اصغر خان کیس کی انکوائری ختم کرنے کی سفارش کو مسترد کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ کیس بند نہیں ہونا چاہیے۔



آفیسران رشوت لیکر بلڈنگ کوڈ کے قانون پر عملدرآمد نہیں کروائے، میئر کوئٹہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ نے شہر میں بلڈنگ کوڈ کے قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹ کے آفیسران رشوت لیکر بلڈنگ کوڈ پر عملدرآمد نہیں کرنے دیتے حکومت بھی مافیا کے سامنے بے بس ہے ۔



ہماری جدوجہد بلوچستان کی ترقی کیلئے ہے، آغا حسن بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ سے سریاب اور مشرقی بائی پاس کے وفود نے ملاقاتیں کیں ملاقات کرنے والوں میں حاجی آغا محمد ‘محمد ظاہر ‘ فضل الرحمان ‘ محمد بقاء شاہوانی ‘ نذیر احمد ‘ اسد سفیر شاہوانی ‘ غلام مصطفی مگسی ‘ ایم ڈی مگسی ‘ یونس مگسی ‘ محمد صالح رند شامل تھے ۔



پاکستان میں نظام اسلام کے نفاذ کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہا دینگے ،مولانا قمر الدین ، مولانا فیض محمد

| وقتِ اشاعت :  


خضدار : جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر سابق رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین ، جمعیت علماء اسلا م بلوچستان کے امیر سنیٹر شیخ الحدیث مولانا فیض محمد جامعہ علوم شرعیہ کوشک میں عمرہ کی ادائیگی کے لئے روانگی سے قبل جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے رب سے وعدہ کیا ہے کہ پاکستان میں اسلام کے نظام کے نفاذ کے لئے اپنے خون کا آخری قطرہ بھی دیں گے ۔



تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال؛اینٹی نارکوٹکس نے شہریار آفریدی کا دعویٰ مسترد کردیا

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: انسداد  منشیات فورس (اے این ایف) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عارف ملک نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں 75 فیصد طالبات کے منشیات استعمال کرنے سے متعلق وزیر مملکت شہریار آفریدی کے دعوے کو مسترد کردیا۔