مختصر مدت میں صوبے کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے اقدامات شروع کر دیئے، ظہور بلیدی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : صوبائی وزیر اطلاعات و ہائیر ایجوکیشن میر ظہور احمد بلید ی نے کہا ہے حکومت نے چار ماہ کی قلیل مدت میں صوبے کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے اقدامات شروع کردئیے ہیں ،صوبے میں خشک سالی سے نمٹنے کے لئے دیر پا اقدامات کیے جارہے ہیں ،سرسبز و پھلتا پھولتا بلوچستان ہمارا مشن ہے جسے پائیہ تکمیل تک پہنچائیں گے، آنے والے دنوں میں صحت ،تعلیم اور پینے کے صاف کے شعبوں میں واضح بہتری نظر آئے گی۔



ہنر مند اور باصلاحیت نوجوان ملکی ترقی کا ضامن ہے، طیب لہڑی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : سیکرٹری تعلیم سکولز محمد طیب لہڑی نے کہا ہے کہ ہنرمند اور باصلاحیت نوجوان ملکی ترقی کا ضامن ہے ہمیں اپنی تمام تر توانائیاں ٹیکنیکل ایجوکیشن کی طرف مبذول کرانا ہوں گی۔ مستقبل میں پاکستان کی باگ دوڑ یہی ہنر مند نوجوان سنبھالنے والے ہیں۔ 



کوئٹہ کراچی شاہراہ خوف کی علامت بن گیا ،ایک سال کے دوران حادثات میں 166افراد جاں بحق ہوئے

| وقتِ اشاعت :  


قلات:  کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والوں کے لیئے آر سی ڈی ہائی وے ایک پل سراط کی حیثیت بن گیا ہے جس نے گزشتہ گیارہ مہینوں کے درمیان 166 افراد کو نگل لیا ہے جبکہ 320 افراد اس شاہراہ پر سفر کرتے ہوئے ایک سو پندرہ ٹریفک حاد ثات میں زخمی ہوئے ہیں ۔



تفتان ہسپتال میں ڈاکٹر غیر حاضر ،مریض پریشان

| وقتِ اشاعت :  


تفتان : تفتان کے قبائلی رہنما اور جنرل کونسلر ملک بہروز شیرزئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تفتان ہسپتال میں میڈیکل آفیسر کی غیر حاضری اور لاپروائی باعث تشویش ہے کیونکہ ڈاکٹرکبھی بیٹھتا بھی نہیں ہے ۔



بلوچستان میں مزید یونیورسٹیاں تعمیر کی جائے، گہرام اسلم

| وقتِ اشاعت :  


تربت :  نیشنل پارٹی کی ممبر سنٹرل کمیٹی سابق چیئرمین بی ایس او گہرام اسلم نے اپنے ایک جاری کردی بیان کہا ہے کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بلوچستان تعلیمی اعتبار سے انتہائی پسماندہ ہے یونیورسٹیوں میں فیکلٹی بھی کم ہیں بلوچستان میں سالانہ ہزارں گریجیویٹ فارغ ہو کر ہائر ایجوکیشن کے لیے در در کی ٹھوکریں کھاتے پہرتے ہیں ۔