پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دے گا، ترجمان دفترخارجہ

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیل کوتسلیم نہیں کرتا اوراسرائیلی شہریوں کو پاکستان آمد کی مشروط اجازت دینے سے متعلق لسٹ کے بارے میں وزارت داخلہ جوابدہ ہے۔



کوئٹہ، ڈبل روڈ پر شورومز سمیت سینکڑوں دکانیں سیل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ کے مصروف علاقے ڈبل روڈ پر ٹریفک کی روانی میں خلل کا سبب بننے والی 180 دکانوں کو ضلعی انتظامیہ نے سیل کردیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی ثانیہ ثافی کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور لیویز اہلکاروں نے اسپیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ ڈبل روڈ پر موٹر شورومز، موٹر گیراج ، اسپیئر پارٹس اور موٹر ڈیکوریشن کی دکانوں کے خلاف کارروائی کی۔ 



عمران خان ڈکٹیٹر پرویز مشرف کوقانون کے کٹہرے میں لائیں ، لشکری رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ میں امیر المومنین قاضی کے سامنے پیش ہوا کرتے تھے عمران خان ڈکٹیٹر پرویز مشرف کوقانون کے کٹہرے میں لائیں ۔



سینیٹ کے ضمنی انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں نے رابطے شروع کردیئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان میں سینیٹ کے ضمنی انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں نے رابطے شروع کر دیئے اپوزیشن متفقہ امیدوار لانے پر اتفاق ہوگیا تاہم حکومت کی جانب سے اب تک کوئی امیدوار سامنے نہیں لا یا بلوچستان عوامی پارٹی نے منظور کاکڑ کوٹکٹ جاری کر دیا جبکہ باپ پارٹی کے اتحادی اے این پی نے ڈاکٹر عنایت اللہ کو ٹکٹ جاری کر کے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے کیئے ۔



کوئٹہ، پاک فوج کے اشتراک سے تیسری نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کا آغاز

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں تیسری نیشنل سکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کا آغازہوگیا ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ورکشاپ کے شرکاء کو خوش آمدید کہا،آئی ایس پی آر کے مطابق حکومت بلوچستان اور پاک فوج کے اشتراک سے کوئٹہ میں تیسری نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کا آغاز ہوگیاجس میں102 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،قبائلی مشران ، میڈیا، سول افسران شرکت کررہے ہیں ۔