حکومت کے سو روزہ کارکردگی میں کوئی بڑی کامیابی نظر نہیں آئی ، اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ حکومت کی100 روزہ کارکردگی میں کوئی بڑی کامیابی نظر نہیں آئی سو جھوٹ میں ایک جھوٹ بلوچستان کے لئے بول دیا جاتا تو یہاں کے لو گوں کو یہ گمان ہو تا کہ موجودہ حکمران ماضی کے حکمرانوں سے مختلف ہیں جس طرح سدھو پاجی سے کئے گئے وعدے پورے کئے اگر اسی طرح اختر پا جی سے کئے گئے وعدے پورے کر د یئے جا تے تو بلوچستان میں پائی جانیوالی مایوسی کا خاتمہ کیا جا سکتا ۔



آئی جی اسلام آباد تبدیلی؛ جے آئی ٹی نے اعظم سواتی کو ذمہ دار قرار دے دیا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد جان محمد کی تبدیلی سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کو ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔



کوئٹہ، گیس کے تیز میٹر نصب ، بل ہزاروں میں آنے لگے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کوئٹہ میں صارفین کے پرانے گیس میٹر اتار کر نئے اور تیز چلنے والے میٹر لگا دیئے گئے ایک ماہ بعد 20 سے25 ہزار روپے کے بلز گھروں کو پہنچتے ہی غریب لو گوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اب تک سردی شروع ہوئی نہیں کہ 20 سے25 ہزار روپے بل آنا شروع ہو گیا جنوری میں تو50 ہزار روپے تک پہنچنے کا امکان ہے ۔



اخبارات کو بلوں کی مد میں ادائیگی جلد یقینی بنائی جائے گی ، ہاشم ندیم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  صوبائی سیکریٹری اطلاعات ہاشم ندیم نے کہا ہے کہ گوادر سی پیک منصوبے کی وجہ سے خصوصی اہمیت اختیار کرچکا ہے پاک چین اقتصادی راہداری سی پیک ملک کی تاریخ کا انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جوکہ مختلف مراحل میں تکمیل کی جانب تیزی سے گامزن ہے ۔



مجوزہ میڈیا پالیسی کیخلاف میڈیا تنظیموں کیساتھ ملکر جدوجہد کریں گے ، اے پی این ایس

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : اے پی این ایس میڈیا پالیسی کے حوالے سے میڈیا کی تمام تنظیموں سے مل کر مجوزہ میڈیا پالیسی کو ختم کرانے کی جدو جہد تیز کرے اور حکومت پر واضح کرے کہ ہمیں یہ میڈیا پالیسی کسی طور پر قابل قبول نہیں ۔