خواتین انتظامی افسران کی تذلیل ناقابل برداشت ہے ، شکیلہ نوید دہوار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کی رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے خواتین انتظامی افسران کوماتحت عملہ کی جانب سے کام نہ کر نے دینے اور انکی تذلیل جیسے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام بالا سے نوٹس لینے خواتین افسران کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔



سرکاری اشتہارات کارپوریٹ میڈیا کی بجائے مقامی اخبارات کو دیا جائے ، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد /کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت اشتہارات کی بندش کی بجائے اخبارات کو پنپنے کا موقع دے کارپوریٹ اور مقامی اخبارات میں فرق وضع کیا جائے۔



وزیراعلیٰ کے دورہ چین کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے،چوہدری شبیر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے دورہ چائنا کے بلوچستان کی معیشت پر دور رس اثرات مرتب ہونگے ۔



کوئٹہ، خاتون کو تشدد زدہ لاش برآمد ، ساس سمیت 4افراد گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی۔ پولیس نے ساس اور دیوار سمیت چار افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق اٹھائیس سالہ ماہ جبین ولد سید راشد حسین کی تشدد زدہ لاش اس کے کرانی روڈ شوکت اسٹاپ پر واقع گھر سے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ملی۔ 



پولیو کے خاتمے کیلئے ٹیم ورک ناگزیر ہے، ڈاکٹر اختر نذیر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر کے زیر صدارت صوبائی پو لیو ٹا سک فورس کا اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں سیکرٹری صحت حافظ عبدالماجد ، کمشنرز،ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزق چیمہ ،ڈپٹی کمشنرز ،ڈبلیو ایچ او اور یونسیف کے نما ئندوں نے شرکت کی ۔



کوئٹہ، بی پی ایل اے اور کنٹرولر جامعہ بلوچستان میں مذاکرات کامیاب ، بائیکاٹ ختم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بی اے ، بی ایس سی کے امتحانات سے متعلق کالج اساتذہ نے اپنے مطالبات منوالئے ،سیکرٹری کالجز ہائیر وٹیکنیکل ایجوکیشن کی موجودگی میں جامعہ بلوچستان اور بی پی ایل اے کے نمائندہ وفودکے مابین مذاکرات ، مالی مطالبات پر ایک ہفتے میں فنانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا ۔



دالبندین،بجلی لوڈشیڈنگ کے ستائے شہری سڑک پر نکل آئے

| وقتِ اشاعت :  


دالبندین: دالبندین تاریکی کے ستائے لوگ بالآخر سڑکوں پر نکل آئے بجلی کے ٹرانسفارمر کی عدم تنصیب کے خلاف مشتعل شہریوں کا ٹائر جلا کر سڑک بلاک شدید نعرے بازی انتظامیہ کی یقین دہانی پر احتجاج دو روز کے لئے موخر ۔



مولانا سمیع الحق کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، سعیدہ بانو خلجی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کوئٹہ کی جنرل سیکرٹری و سینٹرل کمیٹی کی رکن سعیدہ بانوخلجی نے جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق کی شہادت پر دلی دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت سے پاکستان سمیت عالم اسلام ایک جید عالم دین سے محروم ہوگیا ہے۔