بھارت نے حملہ کرنے کی کوشش کی تو خطرناک نتائج برآمد ہونگے، قادر بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر عبدالقادر بلوچ نے وزیرا عظم کی پالیسی بیان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے ۔



کوئٹہ ، پشین ، قلعہ عبداللہ میں پولیو مہم آج بھی جاری رہے گا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے تین ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی۔محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے کے ہائی رسک اضلاع میں کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ میں دوسرے روز بھی بڑی تعدادمیں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سمیت قوت مدافعت کی کمی شکار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔



سعودی وزیر خارجہ نے پاک ایران تعلقات میں خلل ڈالنے کی کوشش کی ، ایران

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد :  ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں حقائق کو مسخ کرکے پیش کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پاکستا ن اور ایران کے تعلقات میں خلل ڈالنے کی کوشش ہے۔آن لائن سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا کہ ایران گزشتہ چار دہائیوں سے دہشتگردی اور انتہاپسندی کا شکار ہے جبکہ سعودی وزیر مملکت کا حالیہ دعوی، دنیا میں تسلیم شدہ حقائق کو مسخ کرنے کی ناکام کوشش ہے ۔



ایڈہاک جج کی تقرری کی اپیل مسترد ،کلبھوشن نے بلوچستان میں دہشت گردی کا اعتراف کیا ہے ، پاکستانی وکیل کے دلائل

| وقتِ اشاعت :  


دی ہیگ: عالمی عدالت میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس میں پاکستانی وکیل خاور قریشی نے بھرپور دلائل دیے، پاکستانی وکیل نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کیس کا ایران سے کوئی تعلق نہیں، کلبھوشن کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا، خاور قریشی نے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کے انٹرویو کا بھی حوالہ دیا۔