مرکز میں تحریک انصاف اورصوبے میں بی اے پی کے اتحادی ہیں، نوابزادہ گہرام بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کے پارلیمانی لیڈ نوابزادہ گہرام بگٹی نے کہا ہے کہ ہم مرکز میں تحریک انصاف کے اتحادی ہے اور صدارتی ووٹ بھی تحریک انصاف کے امیدوار کو دیا ہم بلوچ پشتون جس کو بھی زبان دیتے ہیں پھر آخری دم تک ان کیساتھ کھڑے رہتے ہیں ۔



کوئٹہ،گیس کمپنی نے بغیر ریڈنگ صارفین کو بھاری بھر کم بل بھیج دیئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ صوبائی دارالحکومت کے عوامی وسماجی حلقوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے بغیر ریڈنگ کے بلز کی ارسال،تیز رفتار میٹرز اورمختلف مدات میں جرمانوں کی وصولی کیخلاف عدالت عالیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔



جمہوریت کے نام پر جمہوریت کو کمزور کیا جارہا ہے ٗ سینیٹر عثمان کاکڑ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر عثمان خان کاکڑنے کہا ہے کہ 25 جولائی کے انتخابات کے نتائج سے اندازہ ہوا صدارتی انتخابات کیسے ہوں گے؟صدارتی الیکشن نہیں، سلیکشن ہو رہی ہے۔ 



کوئٹہ ایف سی اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ایف سی حکام کے مطابق واقعہ منگل کی صبح تھانہ کیچی بیگ کی حدود میں قبرستان کے قریب اس وقت پیش آیا جب گشت پر مامور ایف سی اہلکاروں نیا یک مشتبہ سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیاتاہم وہ نہیں رکا۔ 



وزیراعلیٰ سندھ کا پروفیسر کی جانب سے طالبہ کو ہراساں کیے جانے کا نوٹس

| وقتِ اشاعت :  


 کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی نواب شاہ کی طالبہ کو پروفیسر کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔