نصیر آباد سی ٹی ڈی کا وجود نہیں مگر بھرتیاں کر لی گئیں

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ مراد جمالی : نصیرآباد میں سی ٹی ڈی کے دفتر کے نام پر بھرتیاں لیکن دفتر کا وجود تک نہیں عملہ سخت سردی میں جعفر آباد جانے لگا یومیہ 100روپے کرایہ ادا کرنے کی وجہ سے مقروض تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے سنگین جرائم کے خاتمے کیلئے ضلع جعفرآباد اور نصیرآباد میں سی ٹی ڈی کے دفاتر قائم کرنے کیلئے فوری عملہ کی بھرتی کا حکم دیا تھا ۔



بی این پی عوام کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، محمد ہاشم نوتیزئی

| وقتِ اشاعت :  


نوکنڈی: بی این پی کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی نوشکی چاغی خاران میر محمد ہاشم نوتیزئی نے کہا کہ بی این پی کی سیاست کا محور عوام کی خدمت کرنا ہے رخشان ڈویڑن کے عوام کی معیار زندگی بلند کرنے اور ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائی جارہی ہیں ۔



مختصر مدت میں صوبے کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے اقدامات شروع کر دیئے، ظہور بلیدی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : صوبائی وزیر اطلاعات و ہائیر ایجوکیشن میر ظہور احمد بلید ی نے کہا ہے حکومت نے چار ماہ کی قلیل مدت میں صوبے کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے اقدامات شروع کردئیے ہیں ،صوبے میں خشک سالی سے نمٹنے کے لئے دیر پا اقدامات کیے جارہے ہیں ،سرسبز و پھلتا پھولتا بلوچستان ہمارا مشن ہے جسے پائیہ تکمیل تک پہنچائیں گے، آنے والے دنوں میں صحت ،تعلیم اور پینے کے صاف کے شعبوں میں واضح بہتری نظر آئے گی۔



ہنر مند اور باصلاحیت نوجوان ملکی ترقی کا ضامن ہے، طیب لہڑی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : سیکرٹری تعلیم سکولز محمد طیب لہڑی نے کہا ہے کہ ہنرمند اور باصلاحیت نوجوان ملکی ترقی کا ضامن ہے ہمیں اپنی تمام تر توانائیاں ٹیکنیکل ایجوکیشن کی طرف مبذول کرانا ہوں گی۔ مستقبل میں پاکستان کی باگ دوڑ یہی ہنر مند نوجوان سنبھالنے والے ہیں۔