سعودی شاہ سلمان کی عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

| وقتِ اشاعت :  


جدہ: سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود اور ولی عہد محمد بن  سلمان نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔



چینی انجینئرز پر حملے کی مذمت کرتے ہیں،امان اللہ نوتیزئی

| وقتِ اشاعت :  


دالبندین: سابقہ صوبائی وزیر سخی امان اللہ نوتیزئی اور ڈسٹرکٹ چیئرمین میر داؤد خان نوتیزئی نے دالبندین کے قریب چینی انجینئرز کے بس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ شر پسند عناصر علاقے کا پر امن ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں جس کی ہم اجازت نہیں دیں گے ۔



نومنتخب حکومت کو کام کرنے کا موقع ملنا چاہئے، ولی کاکڑ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدرملک عبدالولی کاکڑ نے کہا ہے کہ موجودہ نومنتخب حکومت کو موقع دیا جائے کیونکہ عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے جمہوری تقاضا یہی ہے کہ موجودہ حکومت کو چلنے دیا جائے کہ وہ ملک میں جاری بحرانوں کو نمٹ سکے بلوچستان نیشنل پارٹی ہمیشہ جمہوریت کی جنگ لڑی ہے اور بلوچستان کی حقوق پر کسی بھی صورت سودا بازی نہیں کرینگے عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے اس اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ۔



دشمن پاک چین دوستی پر قدغن لگانے کی کوشش کررہا ہے، فتح محمدحسنی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : سابقہ سینیٹر اور الفتح پینل کے سربراہ سردار فتح محمد محمد حسنی نے دالبندین میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن پاک چین دوستی پر قد غن لگانے کی کوشش کررہاہے ۔



تربت سٹی ڈویلپمنٹ پروجیکٹ میں درپیش مشکلات کو حل کیا جائے گا، چیف سیکرٹری

| وقتِ اشاعت :  


تربت: گزشتہ روز چیف سیکریٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس کمشنر مکران آفس تربت کے مقام پر منعقد ہوا ۔ اجلاس میں کمشنر مکران ڈویژن جاوید شاہوانی ، ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ( ر ) شیر احمد ، اسسٹنٹ کمشنر پنجگور ظفر اقبال ، کنسلٹنٹ محکمہ پی اینڈ ڈی محمد عارف شاہ ، ڈائریکٹر ڈیو یلپمنٹ مکران رفیق بلوچ ، ڈپٹی ڈائریکٹر تربت سٹی ڈیویلپمنٹ رفیق احمد ، سیٹلمنٹ آفیسر مکران نعیم گچکی اور سپرنٹنڈنٹ انجینئر محکمہ پبلک ہیلتھ عمران آلیانی اوردیگرشامل تھے ۔