پاسپورٹ آفس مستونگ میں آئے روز سسٹم کی خرابی، شہری پریشان

| وقتِ اشاعت :  


مستونگ: پاسپورٹ آفس مستونگ دردسر بن گیا ایک ہفتے سے زائد کا عرصہ ہورہاہے کہ سسٹم کی خرابی اور اسٹاف نہ ہونے کی وجہ سے دور دراذ سے آئے ہوئے ضیف العمر مرد و خواتین شدید سردی میں رل گئے ہیں ۔



سرد علاقوں میں گیس کی بندش عوام کیساتھ زیادتی ہے، سینیٹر کبیر محمد شہی

| وقتِ اشاعت :  


قلات : سینٹ میں چیئرمین کمیٹی برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس سینیٹر میرکبیرجان محمدشہی نے کہا ہے کہ قلات اورزیارت جوکہ ملک کے سردترین علاقے ہیں جہاں پردرجہ حرارت منفی14 سے منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچتاہے اس شدیدسردی میں بھی گیس کی بندش عوام کے ساتھ ظلم اورزیادتی ہے گزشتہ سات سال سے گیس پریشرکامسئلہ جاری ہے۔ 



بلوچستان اسمبلی ، اسلم رئیسانی نے احسان شاہ کو شیخ رشید کی روح قرار دیدیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے احسان شاہ کو شیخ رشید کی روح قرار دے دیا ۔ گزشتہ روزڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسی خیل کی زیر صدارت ہونے والے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں نواب اسلم رئیسانی نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی کابینہ سے منظور ہونے والے تعلیمی ایکٹ 2018ء کا ڈرافٹ ابھی تک ایوان میں منظوری کیلئے پیش نہیں کیا گیا ہے ۔



غذائی قلت پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، نوشین حامد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبہ بھر میں لگائے جانے والے نیوٹریشن ایمرجنسی کے تناظر میں وفاقی حکومت نہایت سنجیدہ ہے۔ کیونکہ غذائی قلت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی طبی پیچیدگیاں مجموعی نمود کے لیے انتہائی منفی تصور کی جاتی ہیں۔



وزیرخارجہ کی افغان صدر سے ملاقات، امن عمل میں کردار کیلیے پاکستان کا شکریہ ادا کیا

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کابل میں افغان صدر سے ملاقات کی جس میں اشرف غنی نے افغان امن عمل کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ 



بلوچستان، 65فیصد بچے غذائی قلت کا شکار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان حکومت اور اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کی جانب سے کیے گئے ایک سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کوئٹہ کے چند مضافات میں 6 ماہ سے 5 سال کی عمر کے 40 سے 65 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔



نوکنڈی، سونا اور چاندی اگلنے والے سیندک کے باسی بنیادی سہولیات سے محروم

| وقتِ اشاعت :  


نوکنڈی: سیندک و ریکودک میگاگولڈ پروجیکٹ کے باوجود تحصیل نوکنڈی کیلوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ چاغی کو اللہ رب العزت نے قدرتی معدنیات سے بھرپورنوازہ ہے مگرتحصیل نوکنڈی کے لوگ وہی پترکے زمانے کی زندگی بسرکرنے پرمجبورہوچکے ہیں ۔



قلات، پولیس کا موٹرسائیکل چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ، 5گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


قلات: قلات پولیس کی کاروائی موٹر سائیکل چوروں کے بین الصوبائی گروہ کے پانچ کارندے گرفتار چار موٹر سائیکل برآمد ملزمان نے کوئٹہ قلات اور حب سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔