این ایف سی میں بلوچستان کا مقدمہ بھر پور طریقے سے لڑیں گے،اسد بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری وصوبائی وزیر خوراک سماجی بہبود وغیر رسمی تعلیم میر اسد بلوچ نے کہا ہے کہ ملک کے روشن مستقبل کے لئے جیو اور جینے دو کی پالیسی پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ۔



حکومت بلوچی زبان کے اداروں کو فنڈز فراہم کرے،جان محمد دشتی

| وقتِ اشاعت :  


تربت :  بلوچی زبان کے معروف ادیب ، دانشور، تاریخ دان اورمحقق واجہ جان محمددشتی کابلوچستان اکیڈمی تربت کادورہ ، ادیبوں اورشاعروں کے ساتھ علمی نشست ،ہفتہ کے روز بلوچی زبان کے معروف ادیب ، دانشور، تاریخ دان اورمحقق واجہ جان محمددشتی نے بلوچستان اکیڈمی تربت کادورہ کیا۔



چینی قونصلیٹ پر حملہ قابل مذمت ہے، حسنین ہاشمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی اور بی اے پی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سیدحسنین ہاشمی نے چین کے قونصل خانہ پر دہشتگرد حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کایہ حملہ ملکی سالمیت کے دشمنوں کا پاکستان کے بنیادی مفادات پر حملے کے مترادف ہے ۔



چینی قونصلیٹ پر حملہ قابل مذمت ہے، امان کنرانی

| وقتِ اشاعت :  


صحبت پور:  سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدرامان اللہ کنرانی نے کراچی میں چینی قونصل خانہ پر حملے کو افسوسناک قراردیتے ہوئے ۔چینی باشندوں کی سلامتی اور ان کوکوئی گذند نہ پہنچنے کو خوش آئند اور اداروں کی موثر کاروائی کو پیشہ ورانہ ذمہ داری کا آئینہ دارقراردیا۔



وزیراعظم کے گھر کو ریگولرائز کرنے کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا حکم

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: وزارت داخلہ نے وزیراعظم عمران خان کے بنی گالا گھر سمیت زون چار کے گھروں کو ریگولرائز کرنے کے لیے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو خصوصی کمیشن تشکیلدینے کا حکم دے دیا۔



تجاوزات کیخلاف سپریم کورٹ کے حکم پر بڑھا چڑھا کرعمل کیاجارہا ہے، فاروق ستار

| وقتِ اشاعت :  


 کراچی: ایم کیو ایم کے سابق رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم کی اپنی مرضی سے تشریح کر کے اس پر بڑھا چڑھا کر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔



بلوچستان کے اخبارات کے واجبات اداکئے جائیں ، اے پی این ایس

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : آل پاکستان نیوز پیپر ز سوسائٹی بلوچستان کمیٹی نے بقایا جات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی او ر صوبائی حکومت کی عدم تعاون کی وجہ سے بلوچستان کی اخباری صنعت شدید بحران کا شکار ہے اور اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو اخباری صنعت سے وابستہ لوگوں کے بے روزگار ہونے کے خطرات بڑھتے چلے جائیں گے ۔