تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی قیادت گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


پولیس نے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کی ہدایت پر تحریک لبیک پاکستان کے امیر خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پنجاب پولیس کے ایک اعلٰی افسر نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی قائد خادم حسین رضوی کو لاهور کے علاقے نواں کوٹ میں ان کے مدرسے سے گرفتار کیا گیا ہے۔



کراچی : چینی قونصل خانے پر حملے کی کوشش ناکام ،تما م حملہ آور ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


کراچی کے علاقے کلفٹن میں قائم چینی قونصل خانے کے قریب فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید، 2 نامعلوم افراد جاں بحق اور ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا جبکہ جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آور ہلاک ۔ ڈان نیوز کے مطابق چینی قونصل خانے کے قریب حملہ آوروں نے سیکیورٹی گارڈز پر فائرنگ کی تھی… Read more »



قلات ،تاریخی داؤد ماڈل سکول کھنڈرات میں تبدیل

| وقتِ اشاعت :  


قلات: ریاست قلات کے دور میں قائم کیا گیا قلات کا واحد تاریخی داؤدماڈل ہائی سکول حکومتی عدم توجہی کے باعث کھنڈارت میں تبدیل ہو گیا یہ اسکول اس وقت کے والئی ریاست خان آف قلات خان میر احمد یار خان احمدزئی نے تعمیر کروایا تھاتاکہ دوسرے علاقوں کے بچوں کو تعلیم کی سہولت فراہم کی جا سکیں ۔



بلوچستان کے اخبارات کے بقایا جات کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیاجائے، سی پی این ای

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال خان اورصوبائی وزیراطلاعات میرظہور بلیدی سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے اخبارات کے بقایاجات کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیتے ہوئے مسئلہ کوجلدازجلد حل کیا جائے تاکہ صوبے کے اخبارات موجودہ مالی بحران سے نکل سکیں۔ 



تربت یونیورسٹی میں کرپشن کا نوٹس لیا جائے ، بی ایس او پجار

| وقتِ اشاعت :  


تربت : بی ایس اوپجار بلوچستان وحدت کے صدر گورگین بلوچ اراکین مرکزی کمیٹی بوہیر صالح ایڈوکیٹ ،عابد عمر بلوچ اور طارق بلوچ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں تربت یونیورسٹی اور لاء ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن اقرباء پروری ،پسند نا پسند کی بنیاد پر طلباء طالبات کی استحصال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 2014 ء سے اب تک یورسٹی کو اپنے من پسند افراد کو نوازنے کی وجہ سے تباہ کرنے کی ایک ناکام سازش کی جا رہی ہے ۔



خاران، رخشان ڈویژن کا ہیڈ کواٹر منتقل کرنے کی کوششوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

| وقتِ اشاعت :  


خاران : رخشان ڈویژن کا ہیڈکواٹر خاران سے منتقلی کے کوششوں کے خلاف خاران ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام پریس کلب خاران کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور پریس کانفرس کی گئی جس میں بی این پی(عوامی)بی ایس او،بی این پی،مسلم لیگ (ن)کے رہنماء شریک رہے ۔