کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل بینچ نے نواب میر عالی بگٹی ، پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک ، نیشنل پارٹی کی یاسمین لہڑی، پی ٹی آئی کی فہمیدہ کوثر ، ، سابق وفاقی وزیر میر باز محمد کھیتران کے علاوہ نوابزادہ شیر محمد شاہوانی،شازیہ لانگو، سابق صوبائی وزیر بہرام اچکزئی سمیت امیدواروں کی جانب سے ریٹرننگ آفیسرز اور ایپلٹ ٹربیونلز سے کاغذات نامزدگی کو مسترد کئے جانے کے فیصلوں کے خلاف دائر درخواستوں پر الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آج جمعہ کو طلب کرلیا ہے ۔
خضدار : وڈھ کراڑو کے قریب کوئٹہ سے کراچی سے جانے والی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی دو افراد جا ں بحق اور تین زخمی ہو گئے جاں بحق و زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہیں ۔
کوئٹہ: صوبائی حکومت کے ایک اعلامیہ کے مطابق قمبر دشتی سینئر ممبر بورڈ آف ریونیوبلو چستان کا تبادلہ کر کے انہیں سیکریٹر ی محکمہ لوکل گورنمنٹ جبکہ شعیب احمد گولہ سیکریٹر ی محکمہ قانون کوسینئر ممبر بورڈ آف ریونیوبلو چستان تعینات کیا گیا ہے۔
کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل بینچ نے نواب میر عالی بگٹی کی 5 مقدمات میں پچاس پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر عبوری ضمانت دیدی ۔
پشاور: 22لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن کل ختم ہو جائیگی ۔ 30جون کو افغان مہاجرین کو دیئے جانے والی ڈیڈ لائن کے چھ مہینے پورے ہو جائینگے ۔
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان پی آئی بی گروپ کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے الیکشن 2018 کے لیے بہادرآباد گروپ کے ساتھ اتنخابی مہم چلانے کا اعلان کردیا۔