گرینڈ اپوزیشن کا کوئٹہ میں جلسے کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  گرینڈ اپوزیشن کی زیر اہتمام کوئٹہ میں جلد ہی جلسہ عام منعقد ہوگا جس سے گرینڈ اپوزیشن میں شامل مرکزی قیادت جن میں مولانا فضل الرحمن ،محمود خان اچکزئی ،اسفندیار ولی ،شہباز شریف ،خورشید شاہ سمیت دیگر مرکزی قیادت جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔



دالبندین،مشتہر آسامیوں نے بے روزگار نوجوانوں کی دوڑیں لگوادیں

| وقتِ اشاعت :  


دالبندین: مشتہر آسامیوں نے بے روزگار نوجوانوں کی دوڑیں لگا دیں فوٹو اسٹیٹ مشین والوں اور ایجنٹوں کی چاندی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوبائی محکمہ تعلیم پولیس محکمہ صحت اور دیگر محکموں کی جانب سے ضلع چاغی کے لئے جونیئر کلرک خاکروب چوکیدار اور دیگر آسامیوں کی مقامی اخبارات میں اشتہارات مشتہر کی گئیں اور خالی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے اعلانات ہوئے جس کی خبر سنتے ہی ضلع چاغی کے بے روزگار و تعلیم یافتہ نوجوانوں کی دوڑیں لگ گئیں ۔



بلوچستان یونیورسٹی میں جاری مختلف شعبوں میں تعمیری کام جلد مکمل کیا جائے ، وزیر اعلیٰ مری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نورمحمد مسکانزئی نے جمعہ کے روز بلوچستان یونیورسٹی کا دورہ کیا، نگران صوبائی وزراء امام بخش بلوچ، فرزانہ علی احمد، بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس ہاشم کاکڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔