نثار الیکشن آزاد حیثیت میں لڑیں یا ہمارے خلاف ان کی مرضی: پرویز رشید

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے گزشتہ روز آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد آج مسلم لیگ نواز کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار اپنی مرضی کے مالک ہیں۔



گلستان،70 سالہ شخص شادی سے انکار پر 10 سالہ لڑکی کا بھائی اغواء

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان میں10سالہ لڑکی کی 70سالہ شخص سے شادی کرانے سے انکار پر لڑکی کے بھائی کو اغواء کرلیاگیا۔ سفاک ملزمان نے لڑکی کے ضعیف العمر چچا کی داڑھی بھی کاٹ دی۔سپریم کورٹ نے رواں سال اپریل میں اس معاملے پر نوٹس اورسپریم کوئٹہ رجسٹری میں سماعت کی تھی۔ 



تربت ، نیشنل پارٹی کو این اے 271پر امیدوار کی چناؤ میں مشکلات

| وقتِ اشاعت :  


تربت : نیشنل پارٹی کو این اے 271 پر امیدوار کے چناؤ میں مشکلات کا سامنا، پی بی 47گوکدان، دشت، مند پر بھی ڈیڈ لاک برقرار۔ این اے 271 کیچ کی نشست پر جہاں باپ سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتیں اپنے امیدواروں کا نا صرف اعلان کرچکیں بلکہ ان کے نامزدگی کاغذات بھی جمع کردیے گئے ہیں لیکن نیشنل پارٹی میں اندرونی تضاد کے سبب اس نشست پر فیصلہ سازی میں مشکلات کا سامنا ہے ۔



بلوچستان سے احساس محرومی کا خاتمہ کرینگے، پرنس احمد علی

| وقتِ اشاعت :  


حب:  سابق صوبائی وزیر بلوچستان امیدوار حلقہ این اے 272پرنس احمد علی بلوچ نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا قیام بلوچستان سے احساس محرومی کا خاتمہ کرنا اپنے فیصلے اپنے ہی علاقے میں کرنے کی سوچ رکھتے ہیں لاڑکانہ ،جاتی امرا ،بنی گالا جانے کے بجائے اپنے فیصلے بلوچستان میں ہی کریں صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ لانا بھی بلوچستان کیلئے ایک اعزاز ہے ۔



بلوچستان میں مزدورں کوفعال بنایا جائے گا،نواز کھوکھر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سینٹ فنکشنل کمیٹی برائے ہیومن رائٹس کے چیئرمین سینیٹر نواز کھوکھر نے کہا کہ بلوچستان میں مزدوروں کو فعالیت کے لئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مائنز نکالے جانے والے ایریا میں سہولیات کی فقدان سے کام کرنے والے غریب مزدوروں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔