چوہدری نثار کو پارٹی ٹکٹ دینے کے معاملے پر نواز اور شہباز شریف میں اختلافات

| وقتِ اشاعت :  


سخت بیانات، تلخ جملوں اور کھلی تنقید کا نتیجہ آگیا، قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے الیکشن کے لیے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو پارٹی ٹکٹ دینے سے انکار کردیا جبکہ ان کے بھائی شہباز شریف انہیں ٹکٹ دینے پر اصرار کررہے ہیں۔



بی این پی نے ضلع کیچ میں بھر پور انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کردیا

| وقتِ اشاعت :  


تربت: بلوچستان نیشنل پارٹی نے ضلع کیچ میں بھر پور انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ، قومی اسمبلی کے امیدوار معروف اسکالر دانشور جان محمد دشتی کی رہائش گاہ پر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ، انتخابی عمل میں کی اس شروعات پر جان محمد دشتی کی رہائش گاہ پر مختلف ،مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی سیاسی سماجی اور ادبی حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات بی این پی کی سیاسی میدان میں سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ جان محمد دشتی اور میجر جمیل دشتی کی قیادت میں عوام جوق درجوق ان کی کامیابی کے لیے میدان عمل میں اتر آئے گی۔



نواب مری قومی تحریک میں اپنا ایک الگ مقام رکھتے ہیں، بی آر پی

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ : بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے مرحوم نواب خیر بخش مری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواب مری کی بلوچ قومی تحریک کے حوالے سے جدوجہد تاریخ میں اپنا ایک الگ اورا علی مقام رکھتی ہے ۔