19 مارچ کو اساتذہ اپنے جمہوری حق کا بھر پور استعمال کرے ،برکت اسماعیل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز اسوسی ایشن ریفارمرز پینل کے وفود اپنے علم دوست منشور کے ساتھ مختلف کالجوں کے دورے کررہے ہیں اور اساتذہ کے سامنے اپنے اہداف اور مقاصد کو رکھ رہے ہیں ۔



قدوس بزنجو نے 500 ووٹوں کو دھاندلی کر کے 50 ہزار نہیں کیا ، حکومت بلوچستان کا مریم نواز کو جواب

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان نے مریم نواز کی ٹوئٹ پر جاری کئے جانے والے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پانچ سو ووٹ لینے والے قدوس بزنجو پر مسلم لیگ (ن)2013ء میں ڈپٹی اسپیکر بناتے وقت کیسے مہربان ہوگئی تھی ۔



قدوس بزنجو کی درگاہ پر عمران اور زرداری کی حاضری کیا کہانی بیان کر رہی ہے، مریم نواز

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صرف 500ووٹ لینے والا اتنا مقدس کیسے ہو گیا کہ عمران بھی اس کی درگاہ پہ حاضری دیتا ہے اور زرداری بھی!۔



بلوچ علیحدگی پسندوں کی حمایت نہیں کرتے ،ٹی ٹی پی کے خلاف ہیں ،امریکہ

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: امریکی دفتر خارجہ کی سینئر اہل کار ایلس ویلز نے کہ ہے کہ حال ہی میں امریکی حکومت کی جانب سے تحریک طالبان پاکستان کے تین رہنماؤں کے بارے میں اطلاع دینے پر انعام کے اعلان سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ ان گروہوں کے بھی خلاف ہے جو پاکستان مخالف ہیں اور ان کے بھی جو افغانستان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔



پاک بحریہ کا سطح زمین سے مار کرنے والے اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : پاکستان نیوی نے ساحلی علاقے میں کی جانے والی ایک تربیتی مشق کے دوران سطح زمین سے فائر کیے جانے والے ایک اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ میزائل نے اپنے مقررہ راستے سے گذرتے ہوئے سمندر میں موجود اپنے ہدف کو پوری کامیابی سے نشانہ بنایا۔