ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے وسائل مہیا کررہے ہیں ،سیکرٹری ترقیات

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات اسفندیار نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے وسائل مہیا کررہی ہے جبکہ یورپی یونین ودیگر عالمی مالی وتکنیکی اداروں کا کردار بلوچستان کی مجموعی ترقیاتی پروگرامز میں قابل ستائش اور قابل تقلید ہے۔ 



پشین،لیویز چیک پوسٹوں پر حملہ،جوابی کارروائی سے ایک حملہ آور ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے پشین میں لیویز چیک پوسٹ پر شر پسندوں کا حملہ جوابی کا رروائی سے ایک شرپسند ہلاک دو حملہ آور زخمی حالت میں فرار سرچ آپریشن کے دوران متعد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔



سعودی عرب نے لبنان کے خلاف اعلان جنگ کردیا،حزب اللہ کا الزام

| وقتِ اشاعت :  


بیروت: لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ نےالزام عائد کیا ہے کہ سعودی عرب نے لبنان اور حزب اللہ کے خلاف جنگ کا آغاز کردیا ہے جبکہ لبنانی وزیراعظم سعدالحریری بھی سعودی عرب میں نظربند ہیں۔



چہلم کے جلوسوں کا پرامن انعقاد باعث اطمینان ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں حضرت امام حسین ؑ کے چہلم کے جلوسوں کے پرامن ماحول میں انعقاد اور اختتام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جلوسوں کی سیکورٹی اور امن وامان برقرار رکھنے کیلئے موثرحفاظتی اقدامات کرنے پر سیکورٹی فورسز اور انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ 



پسنی ،بحران آب شدت اختیارکرگیا

| وقتِ اشاعت :  


پسنی:  ساحلی شہر پسنی میں بحران آب شدت اختیار کرگئی۔شہر میں کربلا کا منظر۔علاقے میں پانی کی شدید قلت سے غریب عوام ٹینکر مافیا سے پانی خریدنے پر مجبور۔



تشدد کی سیاست بلوچ قوم کیلئے نقصان دہ ہے، گہرام اسلم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کا سنٹرل کمیٹی اجلاس زیرصدارت مرکزی چیئرمین گہرام اسلم بلوچ منعقد ہوا۔اجلاس میں ملکی و علاقائی سیاسی صورتحال و بلوچ سیاست کی اتاروچڑھا و،تنظیمی کارکردگی رپورٹ،طلباء کے تعلیمی مسائل،تنظیمی اموروآئندہ حکمت عملی سمیت دیگر مختلف ایجنڈے زیربحث لائے گئے۔