ڈیرہ مرادجمالی ، غیر معیاری زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کیخلاف محکمہ زراعت کا کریک ڈاؤن

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ مراد جمالی : نصیرآباد محکمہ ذراعت توسیع حرکت میں آگیا غیررجسٹرڈ غیر معیاری ذرعی ادویات بیج اورکھادیں فروخت کرنے والے دکانداروں اورڈیلرزکے خلاف محکمہ ذراعت توسیع کے آفیسران کریک ڈاؤن چھ دکانات کو سیل کردیا گیا اورانہیں سختی سے ہدایت کی گئی ہے وہ محکمہ ذراعت سے لائسنس حاصل کرکے معیاری بیج اورکھاد کے فروخت کو یقینی بنائیں



پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں اب بھی موجود ہیں ،امریکہ

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن : امریکہ نے کہا پاکستان اور بھارت کومذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنا ہوں گے۔ دونوں ممالک میں اچھے تعلقات خطے میں بہتری لائیں گے۔ پاکستان میں اب بھی دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں جنکے خلاف پاکستان کو مزید کارروائی کرنا ہو گی، امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان جان کربی نے غیر ملکی میڈیا کو بریفنگ دیتے کہا



افغان صوبہ قندوز میں نیٹو طیاروں کی بمباری50افراد جاں بحق،100سے زائد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کابل: افغانستان کے صوبے قندوز میں نیٹو طیاروں نے قیامت ڈھا دی،حملے میں معصوم بچوں اور عورتوں سمیت افراد 50جاں بحق اور 100کے قریب زخمی ہیں۔افغانستان کے صوبے قندوز میں نیٹو طیاروں نے قیامت ڈھا دی،میزائیلوں کی کی بارش کرکے درجنوں بچوں اور عورتوں کو لقمہ اجل بنادیا،حملے میں 50افراد جاں بحق اور 100کے قریب زخمی ہیں،مرنیوالوں میں بوڑھے بھی شامل ہیں،



پاکستان میں آئندہ آرمی چیف کون ہوگا فیصلہ حکومت پاکستان کریگی، امریکا

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے پاکستان میں آئندہ آرمی چیف کون ہوگا فیصلہ حکومت پاکستان کریگی، احتجاج کاحق ذمیداری سے استعمال کرنا چاہیے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاک فوج کے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ حکومت پاکستان کرے گی، ہم اس پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔



گوادر میں 5 لاپتہ بلوچوں کی لاشیں پھینکی گئی،بی آر پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے فورسزکے ہاتھوں بلوچ قوم کی نسل کشی بدستور جاری ہے ترجمان نے کہا ہے فورسز نوجوان نسل کو ختم کرنے کیلئے مختلف ہتھکنڈوں کے زریعے اپنی کوشش میں اضافہ کررہا ہے گوادر سے پانچ مزید لاپتہ بلوچ سیاسی کارکنوں کی لاشیں پھنکی گئی ہیں



امریکہ ایران کے جنوب مشرقی علاقوں میں اڈہ قائم کر رہا ہے، ایرانی جنرل

| وقتِ اشاعت :  


تہران : رہبر اسلامی کے اعلیٰ ترین فوجی مشیر جنرل یحییٰ رحیم صفوی نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے جنوب مشرقی علاقے (بلوچستان )کے قریب فوجی اڈے قائم کر رہاہے، جس کا مقصد ایران میں عدم استحکام اور عدم تحفظ میں اضافہ کرنا ہے، آج کل امریکہ اور ناٹو ممالک ایران نے جنوبی مشرق میں فوجی اڈے تعمیر کر رہے ہیں



سانحہ 8 اگست اور 24 اکتوبر کی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ منظر عام پر لائی جائے،اے این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکمران جماعت عوام سے کئے گئے وعدوں پر عمل درآمد کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ، صوبہ بھر اور خاص کر قلعہ عبداللہ چمن کے دگرگوں صورتحال سے عوام ذہنی کوفت میں مبتلا ہو کر اجیرن زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، سانحہ 8 اگست کے تحقیقات کمیشن ہی سانحہ 24 اکتوبر کے واقعہ کی انکوائری کراکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں



نا یا ب پر ند و ں کی شکا ری عر ب شیو خ کی لسبیلہ آمد

| وقتِ اشاعت :  


اوتھل : موسم سرما آتے ہی عرب شیوخ نے لسبیلہ میں کیمپ گاڑھ دیئے پرندوں کے شکار کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں اپنا سازوسامان شکار گائیں پہنچا دیا گیا علاقہ مکینوں نے غیر قانونی شکار پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا ماضی کی طرح امسال بھی شکار گائیں آباد رہی تو نایاب مہمان پرندے مکمل طور پر نایاب ہو جائیں گے یہ نایاب پرندے ہمارے ملک کے سرمایہ اور سینگار ہیں ان کی آمد ورفت سے علاقے کو چار چاند لگ جاتے ہیں



حکومت تعلیمی ادارے میں تمام سہولیات مہیا کر رہی ہے،گورنر بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ہرموضوع پر دسترس حاصل کرنے اور انہیں معاشرے کے فائدے میں بروئے کار لانے کے لئے تحقیق کو کلیدی اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تمام ضروری سہولیات مہیا کررہی ہے تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمارے طلباء وطالبات ان سہولتوں سے بھرپور استفادہ کریں



لاپتہ بشیر بلوچ کو بازیاب کرایا جائے،اہل خانہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بی ایس او آزاد کے لاپتہ رہنماء شبیر بلوچ کی فیملی کی جانب سے شبیر بلوچ کی اغواء کی ایف آئی آر درج نہ کرنے کے حوالے سے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کیا گیا ۔ اس موقع پر شبیر بلوچ کی اہلیہ کے ہمراہ خاندان کے دیگر افراد اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنماء نصراللہ بلوچ اور ماما قدیر بھی موجود تھے۔ شبیر بلوچ کی فیملی کا پریس کانفرنس نصراللہ بلوچ نے پڑھ کر سنایا۔