پی ٹی سی واقعہ پنجگور کے 14 جوان جاں بحق ،24 گھنٹے بعد بھی جسدخاکی نہیں پہنچائی جا سکیں

| وقتِ اشاعت :  


پنجگور : پنجگور سانحہ کوئٹہ کے شہدا کی جسد خاکی چوبیس گھنٹہ گزرنے کے باوجود پنجگور نہیں پہنچائی جاسکیں لواحقین ائیر پورٹ پر انتظار کرکے تھک گئیں اور واپس گھروں کو لوٹ گئیں سانحہ میں پنجگور کے چودہ جوان شہید ہوگئے لواحقین نے واقعہ کو سیکورٹی لپس قرار دیا اور کہا کہ اگر سانحہ سول ہسپتال کے بعد سیکورٹی کی صورت حال پر توجہ دیا جاتا تو آج دوبارہ اتنا بڑا واقعہ رونما نہیں ہوتا



نوجوان قلم کو اپنا ہتھیار بنائیں گوادر کا اختیار بلوچستان کو دیا جائے, بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : گوادر کا مکمل اختیار بلوچستان کو دیا جائے ہزاروں سالوں پر تاریخ تہذیب ، و ثقافت کو ملیامیٹ ہونے سے بچانے کیلئے قانون سازی کی جائے شہید ریاض زہری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں نوجوان قلم کو اپنا ہتھیار بنائیں پولیس ٹریننگ کالج پر حملہ دالخراش ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے جنرل ضیاء کے دور سے ہی مذہبی جنونیت اور انتہاء پسندی کو دوام دیا گیا جس کے نتائج آج بھگت رہے ہیں



سانحہ پولیس سینٹر ،آج کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سانحہ پولیس ٹریننگ کالج کیخلاف پشتونخوا میپ اور انجمن تاجران نے الگ الگ آج کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اپیل کر دی، تفصیلات کے مطابق پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ کالج پر دہشتگردی کے وحشیانہ حملے میں صوبے کے تمام علاقوں سے تعلق رکھنے والے پولیس کے سینکڑوں نوجوانوں کو شہید وزخمی کرنے کے واقعہ کو 8اگست کے بعد ایک اور عظیم قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے دہشتگردی کے اس وحشیانہ اقدام کی پرزور مذمت کی گئی ہے ۔



کارکردگی بہتربنائیں ورنہ کہیں اورکام ڈھونڈیں؛ مراد علی شاہ کی سرکاری افسران کو وارننگ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں ورنہ کہیں اور کام ڈھونڈیں۔