امریکا نے ایران کو دہشت گردی کی معاونت کا ذمہ دار ٹھہرادیا

| وقتِ اشاعت :  


نیویارک: اقوامِ متحدہ میں خاتون امریکی سفیر نکی ہیلی نے گزشتہ روز ایک اجلاس سے اپنے خطاب میں ایران کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایران کو میزائل تجربات، دہشت گردی کی معاونت، انسانی حقوق اورسلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزیوں کی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی۔



شمالی کوریا کا یوٹرن، امریکی جزیرے گوام پر حملے کا منصوبہ روک دیا

| وقتِ اشاعت :  


سیئول: شمالی کوریا کے سپریم کمانڈر کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ وہ امریکی جزیرے گوام کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ترک کر دیں گے لیکن ساتھ ہی انھوں نے متنبہ کیا کہ اگر واشنگٹن کی جانب سے مزید لاپرواہی کا مظاہرہ کیا گیا تو اس سے بھی زیادہ خطرناک کارروائی کی جاسکتی ہے۔



مودی کا گولی کی ناکامی کے بعد کشمیروں کو گلے لگانے کا جھانسہ

| وقتِ اشاعت :  


نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں تمام تر مظالم کے باوجود جدوجہد آزادی کو کچلنے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر گالی سے نہ گولی سے بلکہ کشمیریوں کو گلے لگانے سے حل ہوگا۔



دشمن جان لیں ہم اصولوں پر کھڑے ہونے والی قوم ہیں، ائیرچیف مارشل

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: ائیرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ ہمارے دشمن چاہے دنیا کے جس خطے میں بھی ہو جان لیں کہ ہم اصولوں کی بنیاد پر کھڑے ہیں اسی لئے دیگر ممالک ہمارے قدم سے قدم ملا کرچلتے ہیں۔



ترقی اورخوشحالی کیلئے اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کا ساتھ نبھانا ہوگا،صدرمملکت

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد کنویشن سینٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کا ساتھ نبھانا ہوگا۔