یوم آزادی پر پوری چینی قوم پاکستانیوں کی خوشی میں برابر کی شریک ہے، نائب وزیراعظم چین

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگ کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام نے ان 70 سال کے دوران جدوجہد کرکے ملک کا تحفظ یقینی بنایا جب کہ آج پوری چینی قوم 20کروڑ پاکستانیوں کی خوشی میں برابر کی شریک ہے۔



پاک بحریہ نے پاکستان کا 70واں یومِ آزادی روایتی جوش وجذبے سے منایا

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پربانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ کے مزار پراعزازی گارڈ کی تبدیلی کی ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے روایتی جذبے اور جوش وخروش کے ساتھ مزارِ قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے۔



سوراب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

| وقتِ اشاعت :  


سکندرآباد سوراب: اتوار کے روز دوپہر ایک بجکر چھتیس منٹ پر سوراب اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.9ریکارڈ کی گئی جس کا مرکزسوراب سے چھتیس کلو میٹر مشرق میں تھا ۔



دہشتگردی کے خاتمے کیلیے ریاستی اداروں کو مؤثر تعاون کرنا ہوگا، سربراہ پاک فوج

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ریاستی اداروں کو موثر تعاون کرنا ہوگا جب کہ قوم شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں یوم جشن آزادی بھرپور انداز میں منائے۔