عمران خان نااہلی کیس؛ الیکشن کمیشن کے اختیارات پرسمجھوتہ نہیں ہوگا، سپریم کورٹ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارنے عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ الیکشن کمیشن عدالت یا ٹربیونل نہیں اوراس کے اختیارات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔



مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی ‘غیر قانونی’

| وقتِ اشاعت :  


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیر کے روز اس وقت ایک اور قانونی دھچکے کا سامنا کرنا پڑا جب ایک وفاقی اپیل کورٹ نے چھ مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر عائد پابندی کو بحال کرنے سے انکار کر دیا۔



سیکورٹی کے نام پر شہریوں کی تذلیل کی جارہی ہے، اے این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ شہر میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان ، ماہ مقدس رمضان المبارک میں جا بجا معزز شہریوں کی بلا جواز ایف سی اہلکاروں ، سیکورٹی فورسز، پولیس اہلکارشناختی کارڈ کے بہانہ جامعہ تلاشی کے ذریعے تذلیل کی جا رہی ہے جو قابل مذمت قابل نفرت عمل ہے ۔



شہید حمید بلوچ کی قربانی بلوچ نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے، عتیق بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: شہید حمید بلوچ کے برسی کے مناسبت سے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوئٹہ زون کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس ڈگری کالج کوئٹہ میں منعقد ہوا تعزیتی ریفرنس کی صدارت شہید حمید بلوچ کے تصویر سے کرائی گئی ۔



’قطری زائرین کےمسجد حرام میں داخلےپر پابندی کی افواہیں بے بنیاد‘

| وقتِ اشاعت :  


ریاض: سعودی عرب میں حرمین شریفین کے نگراں ادارے نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کردی ہے جن میں کہا جارہا تھا کہ سعودی حکومت نے قطری زائرین کے مسجد حرام میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔



لباس پہننے کا مشورہ دینے پر خاتون اینکر مولانا پر برس پڑیں

| وقتِ اشاعت :  


بھارت میں آج کل اداکاراؤں اور دیگر نامور خواتین کی جانب سے مختصر لباس پہنے جانے پر کافی تنازع ہو رہے ہیں، جہاں خواتین کو انٹرنیٹ پر ٹرول کیا جا رہا ہے، وہیں یہ بحث ٹاک شوز اور عام جگہوں پر بھی ہونے لگے ہیں۔