مشکے میں4لاپتہ افراد کی لاشیں ہیلی کاپٹر سے پھینکی گئیں، بی این ایم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے ریاستی جبرکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے مشکے میں گجر کے قریب اپنی ہیلی کاپٹر سے چار لاپتہ بلوچ فرزندوں کی لاشیں پھینک کر دنیا کی تمام انسانی قوانین کو روند ڈالا۔مرکزی ترجمان نے کہا کہ فورسز نے گجر کے قریب فدا بلوچ، سکنہ مشکے گجر، جنکو دو سال قبل ریاستی فورسز نے اسی مقام سے حراست بعد لاپتہ کیاتھا، آج انکی لاش پھینکی گئی ،اسکے ساتھ عدیل ولد محمد اقبال فیض آباد خضدار، عبدالقیوم گوہر آباد کوئٹہ ، عبدل مہیم ناصر آباد کیچ کی



بلوچستان حکومت نے غیر قانونی رہائش پذیرافغان مہاجرین کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے میں غیر قانونی طور پررہائش پذیر افغان مہاجرین کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کرلیا محکمہ داخلہ نے مہاجر کیمپوں سے باہر غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان مہاجرین کو گرفتار کرنے کی ہدایت دے دی بلوچستان میں غیر قانونی طور پر قیام پذیر افغان مہاجرین کے حوالے سے ایک اجلاس سیکرٹری داخلہ بلوچستان کیپٹن (ر) اکبر حسین درانی کی زیر صدارت ہوا جس میں پولیس



‘اُن کے پاس ہتھیار ہیں، ہمارے پاس شیمپیئن’

| وقتِ اشاعت :  


پیرس: فرانس کے مزاحیہ سیاسی رسالے چارلی ہیبڈو نے پیرس حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اپنا نیا میگزین کور شائع کیا ہے، جس میں ڈانس کرتے ایک شخص کو ہاتھ میں گلاس پکڑے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس کے جسم پر لگنے والی گولیوں کے سوراخوں سے شیمپیئن (شراب) باہر نکل رہی ہے.



خورشید شاہ کے بیان پر حیرت ہوئی پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل کے دوران ابتک14اہلکار جاں بحق ہوچکے ہیں،ا حسن اقبال

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: وفاقی وزیر تر قی ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ فوجی اور سیاسی قیادت آج بھی ایک پیج پر ہیں ملک میں جمہو ریت کے تسلسل سے ہی ادارے مضبوط ہوں گے ‘ملک میں دہشت گردی اور کرپشن میں کمی اور ملک معاشی طور پر مضبوط ہورہا ہے ‘پاک چین اقتصادی راہدری کا مغر بی حصہ 2016میں مکمل ہو جا ئیگا اور اب تک مذکورہ منصوبے کی تکمیل کے دوران14اہلکارشہید ہوچکے ہیں ‘پاک چین اقتصادی راہدری پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے تحفظات سے حیر ت ہو ئی ہے ‘پاک چین اقتصادی راہدری سے سندھ کے علاقہ تھر میں کوئلہ سے بجلی پیدا کر نے 2600میگاواٹ



براہمدغ کی آزاد بلوچستان مطالبے سے دستبراداری کی پیشکش کاجائزہ لینا ہوگا، جنرل (ر) ناصر جنجوعہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : قومی سلامتی کے لئے وزیراعظم کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ براہمداغ بگٹی کی آزاد بلوچستان کے مطالبے سے دستبرداری بارے پیشکش کا باریک بینی سے جائزہ لینا ہوگا‘بلوچستان میں حالات کافی بہتر ہو رہے ہیں‘جہاں حالات خراب ہیں بہت سے گروپ ہیں آکر تخریب کاری کرتے ہیں ‘بلوچستان میں کچھ پڑوسی ممالک پیسہ لگا رہے ہیں اور ہتھیار فراہم کررہے ہیں۔ وہ گزشتہ روز یہاں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔



آئی ایس پی آر کا بیان آئین کے روح کے منافی ہے گڑبڑ ہوئی تو سویلین شریف کا ساتھ دینگے، محموداچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: خیبر پختونخوا عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر آرمی چیف راحیل شریف اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان گڑ بڑ ہوئی تو ہم سویلین شریف کا ساتھ دینگے ، کور کمانڈرکانفرنس کے بعد فوج کی جانب سے جاری بیان آئین کے روح کے منافی ہے ، بیان کے بارے میں سپریم کورٹ سے تشریح کروائی جائے ، خیبر پختونخوا عوامی ملی پارٹی ایسی خارجہ پالیسی کی حمایت نہیں کرے گی جو پارلیمنٹ سے نہ بنائی گئی ہو ۔ ان خیالات کا اظہار محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران کیا



پاکستان اور چین بھارت کے گرد گھیرا تنگ کر رہے ہیں، سربراہ بھارتی فضائیہ کا واویلا

| وقتِ اشاعت :  


ممبئی: بھارتی فضائیہ کے سربراہ اروپ راہا نے کہا ہے کہ خطے میں چین کا بڑھتا ہوا اثرو رسوخ بھارت کی سیکیورٹی کیلئے چیلنج جب کہ اکنامک کوریڈور کی مدد سے چین اور پاکستان بھارت کے گرد گھیرا تنگ کر رہے ہیں۔



آرمی چیف کے دورہ امریکہ بارے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے ،محمود خان اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : حکومت کی اتحادی جماعت کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ آرمی چیف کے دورہ امریکہ بارے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے ۔ پاکستان اگر ترقی کرنا چاہتا ہے تو ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات قائم کرے ۔ پوائنٹ آف آرڈر پر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ میں ایسی خارجہ پالیسی کو نہیں مانتا جو چار وزیروں چار مشیروں پر مشتمل بنائی ۔ خارجہ پالیسی پارلیمنٹ تشکیل دی جائے قومی اسمبلی کو خارجہ پالیسی بارے بریف کیا جائے



بلوچستان میں مو جودہ حکومت کے بعد بھی لاشیں گرانے کا سلسلہ کم نہیں ہوا کمیشن برائے انسانی حقوق ،پاکستان

| وقتِ اشاعت :  


تربت : پاکستان میں غیر ضروری پروٹوکول نے جمہوریٹ کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں اور قومی خزانے کو پروٹوکول کے نام پر ایسے ضائع کیا جا رہا ہے جیسے کٹی ہوئی کلائی سے خون بہہ رہا ہو، مضبوط جمہوریت ، فوری انصاف کی فراہمی ، قومی خزانے کی مساوی تقسیم ۔ اچھی ت تعلیم اور شعور و آگاہی سے سے ہی پاکستان میں پروٹوکول کا خاتمہ ہوسکتا ہے ، بلوچستان میں موجودہ حکومت کے اقتدار سنبھالنے سے حالات میں تبدیلی نہیں آئی ہے اور ابھی تک حالات دگرگوں ہیں اور ابھی تک تک انسانی لاشیں گرانے کا سلسلہ برقرار



قوم پرست پیٹ پرست بن گئے ہیں قوم کیساتھ جھوٹ بولنا بند کردیں مذہب کے نام پر بلوچوں کو تقسیم کرنے کی باتیں اسلام کیخلاف پروپیگنڈہ ہیں مولانا غفور حیدری

| وقتِ اشاعت :  


پنجگور: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سکیرٹری جنرل و ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری سکیرٹری اطلاعات اور سابق سینٹر حافظ حسین احمد کا دیگر قائدین کے ہمراہ تنظیمی دورے پر پنجگور آمد جے یو ائی کے مرکزی قائدین کی دورہ پنجگور پر پنجگور کے ممتاز سیاسی قبائلی شخصیت اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی عطاء اللہ بلوچ کا اپنے سینکڑوں قبائلی رہنماوں رشتہ داروں اور عزیز اقارب کے ہمراہ پنجگور تسپ میں بڑے اجتماع میں جمعیت علماء اسلام میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔