بلوچستان میں کوئی بغاوت نہیں، کچھ مسائل ہیں، سدرن کمانڈ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ باہر سے پیسہ لیکر بلوچستان کے حالات خراب کرنے والوں کو نہیں بخشا جائے گا۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے بعد پیدا ہونے والے نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔کوئٹہ میں کمانڈر سدرن کمانڈ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ غیر رسمی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہدری سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔



پنجاب اور سندھ میں شیشہ کیفیز کے خلاف کارروائی کا حکم

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پنجاب اور سندھ میں شیشہ کیفیز کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ صوبوں سے شیشہ کلچر کے خاتمے کے حوالے سے از خود نوٹس کی سماعت سپریم کورٹ میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔



تہران میں امریکہ کیخلاف مظاہرہ، امریکی پرچم نذرآتش انکل سام کو بزرگ شیطان سے تعبیر کیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


تہران : تہران میں امریکی سفارت خانہ پر حملے اور قبضہ کی سالگرہ کے موقع پر ایرانیوں نے امریکہ کے خلاف بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کو بڑے شیطان سے تعبیر کیا‘ اس موقع پر مظاہرین نے امریکہ کے قومی پرچم کو نذر آتش کیا ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمار موقف درست اور صحیح ہے کہ ہم شیطان بزرگ کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں جو اخلاقی اور سیاسی طور پر جائز ہے آج امریکہ کے سفارت خانہ پر قبضہ کی 36ویں



کوئٹہ اور منگچر میں فائرنگ ،دو افراد قتل ،ڈھاڈر سے کالعد م تنظیم کا کارندہ گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کچھی سے کالعدم تنظیم کے رکن کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق کارروائی ضلع سبی کے قریب کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں کی گئی جہاں ایف سی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا اور کالعدم تنظیم کے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ برآمد کئے گئے اسلحہ میں چار راکٹ گولے بمعہ چار فیوز، ایک عدد تیس بور پستول، بمعہ دو میگزین اور دس گولیاں، کلاشنکوف کے تین میگزین اور تین سو گولیاں،چوبیس عدد گولیاں بارہ



موجودہ حکمرانوں نے استحصال کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے استحصال کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا بنیادی انسانی ضروریات سمیت بلوچستان کے معاملات مزید بحرانات کی جانب گامزن ہیں 2013ء کے سلیکشن کے بعد کوئٹہ میں عوام کی خدمت کے بجائے اہم سرکاری املاک کو غیر قانونی طریقے سے کوڑیوں کے داموں اپنے ناموں پر الاٹ کیا جا رہا ہے آج بلوچستان کے تمام طبقہ فکر سراپا احتجاج ہیں پیڈ پارکنگ کے نام پر عوام کو لوٹا جا رہا ہے



‘اسامہ کو کیسے مارا جائے’

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: سابق القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کے ہلاکت کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما کی جانب سے ایبٹ آباد میں اسامہ کی رہائش گاہ پر چھاپے کے احکامات جاری کیے جانے سے قبل اوباما انتظامیہ کے 4 وکلاء نے قانونی پیچیدگیوں کو ہموار کرنے کے حوالے سے کام کیا تھا.



بلوچستان کے ضلع واشک میں فورسز کی کارروائی، 2 شرپسند ہلاک اور 4 گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع واشک میں ایف سی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 شرپسندوں کو ہلاک جب کہ 4 کو گرفتار کر لیا. بلوچستان کے ضلع واشک میں ایف سی اورحساس اداروں نے مصدقہ اطلاعات پرکارروائی کی جس کے نتیجے میں فورسز اور شرپسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا



پنجگور،ڈیموں کی صفائی کے نام پر ہونیوالے فنڈزمیں خردبرد کی تحقیقات کی جائے زمینداروں کا مطالبہ

| وقتِ اشاعت :  


پنجگور: پنجگور نیوان ڈیم میں صفائی کے نام پر ہونے والے فنڈز کی تحقیقات کی جائے، علاقے کے زمینداروں کا حکومت اور محکمہ ایریگیشن سے مطالبہ پنجگور کے زمینداروں نور احمد بادل خان بلوچ علی اکبر قادر داد نے کہا ہے کہ پنجگور کے ڈیموں کی صفائی نہ ہونے سے علاقے میں زیر زمین پانی نیچے چلاگیا ہے