کوئٹہ :انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا سر پرست اعلیٰ حاجی عاشق اچکزئی، جنرل سیکرٹری ملک محی الدین ، افتخار حسین نے سول ہسپتال میں خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور صحافی، وکلاء سمیت نہتے شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے دلخراش واقعہ کے خلاف صوبہ بھر میں 7 روزہ سوگ اور آج بروز منگل کو کوئٹہ شہر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے