بلو چستا ن مختلف علا قو ں میں حملے اہلکا روں سمیت 39افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ +اندرون بلوچستان: بلوچستان میں مختلف علاقوں میں مسلح حملوں کے دوران سیکورٹی اہلکاروں سمیت 39افراد جاںبحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے، بولان میں بارودی مواد سے ریلوے پل کو اڑا دیاگیا ، قلات میں لیویز اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں میںاہلکاروں سمیت 10افراد جاںبحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے، مستونگ اور کھڈ کوچہ میں… Read more »



کسی بلو چ نے کسی پنجا بی کو نہیں مارا دہشتگر دوں کا کو ئی مذ ہب وقو م نہیں ،بھر پو ر کا رروائی ہو گی ،سر فراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں پر تشدد واقعات اور بے گناہ انسانی جا نوں کی قتل و غارت گری کی مذمت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ریاست کی رٹ کو بحال کرنے کے لئے ان واقعات میں ملوث عناصر کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائے گی سرکاری محکموں میں ان کے سہولت کار اور ہمدرد بیٹھے ہیں



بولان میں دھماکہ سے تباہ ہونے والے پل کی مرت میں ڈیڑھ سے 2ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے ،ریلوے حکام

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بولان میں کول پور کے قریب دوزان کے مقام پر دھماکہ خیز مواد سے اڑائے جانے ریلوے پل کی مرمت میں ڈیڈھ سے دو ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے اس دوران اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس مچ سے بحال کئے جانے کا امکان ہے ۔



تین ہزار سا ل کی تا ریخ ہے اپنے وطن پر حق حکمرانی چاہتے ہیں ،محمو داچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


مردان ،کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر اور رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے معروف قوم دوست رہنماء اور پشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیر علی باچا کی 25 ویں برسی کے موقع پرشیر گڑھ مردان شیرین باچا کی رہائش گاہ پر تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیر علی باچا کی پشتون حقوق کے لیے غیر متزلزل عزم اور قوم دوست سیاست اور ان کے اعلیٰ سیاسی ، ادبی خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔



مو سی خیل حملہ قا بل مذ مت ہے حکومت قیا م امن میں نا کا م ہو چکی ہے ،پی کے میپ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں ضلع موسیٰ خیل راڑہ شم سمیت کئی مقامات اور قومی شاہراہوں پر ٹرک ڈرائیورز، بے گناہ افراد کو قتل کرنے ، مال بردار ٹرکوں اور گاڑیوں کو جلانے کے دہشتگردانہ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے حکومتی فورسز کی غفلت اور عوام اور ڈرائیورز کی جان ومال اور ٹرکوں کو وگاڑیوں کو تحفظ فراہم نہ کرنے کے عمل کو قابل گرفت قرار دیا گیا ہے ۔



بلو چستان میں آج سے با رشو ں کا نیا سلسلہ شر وع ہو نیکا امکا ن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان میں آج 27سے 30اگست تک بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا م دبا مغربی بنگال پر موجود ہے جو کہ اگلے دو روز کے دوران مغرب کی جانب بڑھے گا