قتل و غارت سے ہم نہیں ڈریں گے اور سیاسی عمل سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،، وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان اسمبلی اجلاس: وزیراعلی بلوچستان نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے اسپیکر سے ان کیمرہ اجلاس کا بندوبست کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ اراکین کی تجاویز کو سنا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے رکن اسمبلی رحمت بلوچ کے بھائی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے ایک دردناک المناک واقعہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایوان دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور اس دہشت گردی کو پسماندگی اور غربت سے منسلک نہیں کیا جانا چاہیے۔



کب تک قراردادیں پیش کرتے رہیں گے؟ ہمیں سکون چاہیے، نیشنل پارٹی اپنی جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی، ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان اسمبلی : رحمت صالح بلوچ کے بھائی کے دہشتگردی کے واقعے میں شہادت کیخلاف حکومتی اور اپوزیشن کی مشترکہ مذمتی قرارداد نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے پیش کی۔ ڈاکٹر مالک بلوچ نے بتایا کہ رکن اسمبلی کے بھائی ولید کو گھر کے سامنے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا، جبکہ ولید کی شادی کی تیاریاں جاری تھیں۔ نیشنل پارٹی اپنی جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی اور عوامی حقوق کے لیے عدم تشدد کی جدوجہد کرتی ہے۔



بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے گوادر یونیورسٹی کھلاڑیوں کی وائس چانسلر سے ملاقات

| وقتِ اشاعت :  


گوادر:گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے محکمہ کھیل بلوچستان کے زیرِ اہتمام منعقدہ انٹر یونیورسٹی اسپورٹس فیسٹیول 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یونیورسٹی کے فٹبال اور کرکٹ کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔



گوادراور مکران یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کی ملاقات، مشترکہ تعلیمی اقدامات پر اتفاق

| وقتِ اشاعت :  


یونیورسٹی آف گوادر کے پبلک ریلیشنز آفس کے مطابق، یونیورسٹی آف مکران پنجگور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز بلوچ نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف گوادر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر سے ان کے چمبر میں ملاقات کی۔



مولانا ہدایت نے ماہی گیروں کی جاری سمندری بائیکاٹ کے خاتمے کا اعلان کر دیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے پسنی پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ماہی گیروں کی جانب سے گزشتہ ماہ سے جاری سمندری بائیکاٹ کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔



بلوچستان میں پی پی اور ن لیگ کے درمیا ن اڑھائی سال پاورشیئرنگ کا معاہدہ نہیں ہے ،صادق عمرانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر و سینئر صوبائی وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے درمیان اڑھائی ،اڑھائی سال پاور شیئر نگ کا کوئی معاہدہ نہیں ہے،



ولید صالح کاقتل، نیشنل پارٹی کا تین روزہ سوگ کاا علان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں پارٹی کے مرکزی رہنما اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح بلوچ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا۔